عشق احمد سے دل کو راحت ہے
کیا ہے اللہ کی عنایت ہے
ذات پاک محمد ﷺ عربی
عین رحمت ہے عین رحمت ہے
حُب احمد ﷺ کا نام ہے ایمان
وہ محبو تمہیں بشارت ہے
گر میر ہو آپ کی چاہت
کیا ہے دولت ہے کیا ہے دولت ہے
روشن راہ دین مصطفوی ﷺ
واہ کیا کوچہ سلامت ہے
ہو سکے کس سےنعت پا ک رقم
کس کے کام و زباں میں طاقت ہے
جرم کاؔفی کے بخش دے یارب
یہ بھی خیر الورا کی اُمت ہے
۔۔۔۔۔۔۔(دیوانِ کافؔی)