/ Thursday, 13 March,2025


مصطفی مجتبی محمد ہیں





مصطفی مجتبی محمد ہیں

شانِ رب العلیٰ محمد ہیں

 

دردِ دِل کی دَوا محمد ہیں

ہر مرض کی شفا محمد ہیں

 

رحمتِ دو جہاَ ں نوید ِ کرم

بحرِ جو دو سخا محمد ہیں

 

آدم و نوح سے کوئی پوچھے

کیسے حاَجت روا محمد ہیں

 

چشم ِ بینا سے دیکھ اے زاہد

ہر طرف جا بجا محمد ہیں

 

ان سے کونین میں اجالا ہے

نورِ حق کی ضِیاء محمد ہیں

 

یہ ملائک بھی راز پا نہ سے

کون بتلائے کیا محمد ہیں

 

میرا ایمان ہے یہی خاؔلد

میرے مشکل کشا محمد ہیں