/ Friday, 14 March,2025


نعیم دین ملت ناصر شرع مبیں تم ہو





معروضہ ببارگاہ مرشدِ کامل استاد العلماء صدر الافاضل مراد آبادی

نعیم دین ملت ناصرِ شرع مبیں تم ہو
معینِ اہلِ سنت ناشر احکامِ دین تم ہو

لقب صدرالافاضل آپ نے پایا زمانہ میں
امامِ اہل سنت دین کے حبل متیں تم ہو

ہو ملجا اہلِ دین کے اور ماوٰی اہلِ ملّت کے
وہابی کا جگر ہو جس سے عشق وہ سیف دیں تم ہو

وہابی دیوبندی قادیانی نیچری سارے
فنا دم سے تمہارے کاسرِاعداء دین تم ہو

مٹایا کفر کوتم نے بجایا دین کا ڈنکا
پناہِ اہلِ دیں اور قامع کفر مہیں تم ہو

گذاری عمر ساری خدمتِ دینِ محمدﷺ میں
دل و جان سے معینِ دین ختم المرسلیں تم ہو

تمہاری دید ہم سب خادموں کی عید ہے آقا
قرارِ بیقراراں اور راحتِ قلبِ حزیں تم ہو

منور آپ سے ہے بزمِ ایمانی و ایقانی
سراجِ بزمِ عرفاں صاحبِ علم الیقیں تم ہو

نہ کیوں اہلِ زباں فخر الاماثل آپ کو مانیں
اماثلِ خاتمِ دیں اور خاتم کے نگیں تم ہو

ہوا گو ہے مخالف اور ہیں اعدائے دیں در پے
مگر کیا خوف ہو سالکؔ کو جب اسکے معیں تم ہو