عبدالقیوم شہید، اُستاذ العلما علامہ صوفیاسمِ گرامی: عبدالقیوم۔اَلقاب: اُستاذ
العلما، علامہ، صوفی۔مختصر تعارف:اُستاذ العلما صوفیِ با صفا حضرت علامہ مولانا صوفی عبدالقیوم شہید ۔۔۔۔
عبدالقیوم شہید، اُستاذ العلما علامہ صوفی
اسمِ گرامی: عبدالقیوم۔
اَلقاب: اُستاذ
العلما، علامہ، صوفی۔
مختصر تعارف:
اُستاذ العلما صوفیِ با صفا حضرت علامہ مولانا صوفی عبدالقیوم شہید اہلِ سنّت کے ممتاز عالمِ دین تھے۔ آپ جامع مسجد محمدیہ نورانیہ
اسلامک سینٹر، آرکیٹیکٹ سوسائٹی، بلاک 9، گلستانِ جوہر، کراچی کے خطیب و مہتمم؛
خواتین اسلامک مشن یونیورسٹی گُلشنِ اقبال کے پرنسپل اور جامعہ اَنوار القرآن،
بلاک 5، گُلشنِ اقبال، کراچی کے سابق سینئرمدرّس تھے۔ علاوہ ازں، آپ سنّی علما کونسل پاکستان
کے رکن تھے۔
خلافت:
آپ کو حضرت پیر صوفی محمد جمیل الرحمٰن
خانی مدظلہ العالی سے شرفِ خلافت حاصل ہے۔
شہادت:
28؍ شعبا ن المعظّم 1444ھ، منگل، 21؍ مارچ 2023ء کو آپ اپنی
مسجد میں نمازِ فجر پڑھا کر گھر جا رہے تھے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق، راستے میں صبح 6؍ بج کر 52؍ منٹ پر ، موٹر سائیکل پر سوار دو اَفراد میں سے ایک نے آپ کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَ
اِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْن!
اِس شہادت میں جامع مسجد عائشہ اے پی پی
سوسائٹی بلاک 8، گلستانِ جوہر (کراچی) پر قبضہ گروپ ملوث ہے۔ اے پی پی سوسائٹی نے اس
مسجد کی زمین تحریری طور پر سیلانی ویلفیئر انٹر نیشنل ٹرسٹ کو دی تھی اور سیلانی
ٹرسٹ نے اس مسجد کو تعمیر کیا اور اپنا امام و خطیب مقرر کیا تو کچھ لوگوں نے اس
پر ناجائز قبضے کی مہم شروع کردی تھی۔