صوفی عالم دین علامہ مولانا محمد
رمضان قمریعلامہ رمضان قمری رحمۃ اللہ علیہ ایک پورے عہد کا نام
ہے،حضور شیخ الاسلام خواجہ محمد قمر الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید صادق، حضرت مولانا محمد ذاکر چشتی سیالوی (محمدی شریف)
کے تلمیذ رشیدپیر کرم شاہ ازہری رحمۃ اللہ علیہ کے فیض یافتہ ان کے وجود میں ۔۔۔۔
صوفی عالم دین علامہ مولانا محمد
رمضان قمری
علامہ رمضان قمری رحمۃ اللہ علیہ ایک پورے عہد کا نام
ہے،حضور شیخ الاسلام خواجہ محمد قمر الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید صادق، حضرت مولانا محمد ذاکر چشتی سیالوی (محمدی شریف)
کے تلمیذ رشیدپیر کرم شاہ ازہری رحمۃ اللہ علیہ کے فیض یافتہ ان کے وجود میں
نسبتوں کی ایک کہکشاں آباد تھی، جب گفتگو فرماتے تو پورا دبستان تصوف ان کے لہجے
سے چھلکتا۔
لہجے میں تصوف و طریقت کی مٹھاس، قرآن و سنت کی پر نور
عبارات، کمال قوت حافظہ، آنکھوں میں چشتی نور کی تنویر، صوفیاء کرام کے احوال و
سوانح کا انسائیکلو پیڈیا عقائد اہلسنت میں
کامل رسوخ، وظائف و دعاؤوں کا مکمل کا ہمہ وقت اہتمام الغرض ان کی شخصیت ہمہ صفت
موصوف تھی۔
اللہ کریم علامہ قمری صاحب کے درجات اعلی
علیین میں بلند فرمائے۔ آمین بجاہ النبی صلی اللہ علیہ وسلم۔
انوکھی
وضع ہے سارے زمانے سے نرالے ہیں
یہ عاشق کون سی بستی کے یا رب رہنے والے ہیں
نماز جنازہ:
آپ کی نماز جنازہ 29 اپریل 2025 مطابق
یکم ذیقعدہ 1446 ھ بروز منگل صبح دس بجے
شمس مل چنیوٹ میں ادا کی گی۔