پیر سیّد اعجاز علی قادری نیازی
ولادت باسعادت:
بروز جمعۃ المبارک 7ربیع
الثانی 1356ھ مطابق 16جون 1937 ء ولادت
ہوئی ۔
سلسلہ نسب :
آپ حسنی حسینی سید ہیں آپ
کا سلسلہ نسب آٹھویں پشت میں جاکر پیران پیر ، روشن ضمیر، حضرت قطب ربانی، غوث
صمدانی، محبوب سبحانی سید محی الدین ابو محمد شیخ عبدالقادر جیلانی الحسنی الحسینی
رضی اللہ عنہ سے جاملتا ہے۔
تعلیم :
آپ
کو علوم ظاہر باطن پر بڑی مہارت حاصل تھی آپ نے انگریزی زبان میں ڈبل ایم اے کیا
اور اس کے علاوہ عربی فارسی اور کافی زبانوں پر عبور رکھتے تھے۔ آپ کو اللہ تعالی
نے علم جعفر اور علم اعداد میں بھی مہارت تامہ عطافرمائی تھی۔
خلیفہ :
آپ
نے مولانا مرشد مخدوم شاہ محمد ظفر معین نیازی نظامی قادری چشتی نقشبندی علوی کے
مرید وخلیفہ ہیں۔ اور راہ سلوک میں آپ کو
روحانی فیض اپنے شیخ سے حاصل ہے۔
جانشین:
آپ
نے عکس جمیل آپ کے منتخب کردہ نائب سجادہ نشین پیر طریقت پیر سید محفوظ علی شاہ
قادری اعجازی ہیں جو کہ آپ اب سلسلہ عالیہ قادریہ اعجازیہ کے سجادہ نشین ہیں اور
اپنے والد ماجد کے سلسلہ کے ذریعے دین متین کی خدمت کررہے ہیں۔
وصا ل پر ملال:
بروز
منگل 8ذیقعدہ 1409مطابق 13جون 1989ء کو اس
دنیائے فانی سے رحلت فرمائی۔
نماز جنازہ کی امامت:
آپ
کے منتخب کردہ نائب سجادہ نشین پیر طریقت سید محفوظ علی شاہ قادری اعجازی نے علماء
کرام کی موجودگی میں پڑھائی۔
مزار :
آپ
کا مزار پر انوار سی ون ایریا، قبرستان ،لیاقت آباد کراچی میں درگاہ اعجازیہ کے
نام سے معروف ہے جہاں سے لوگ آج بھی فیض یاب ہورہے ہیں ۔
