/ Wednesday, 24 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(26)  تلاش کے نتائج

حضرت مولانا محمد عمر حنبلی حیدرآبادی

حضرت مولانا محمد عمر حنبلی حیدرآبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت الحاج مولانا عبدالجامع جامی صدیقی

حضرت الحاج مولانا عبدالجامع جامی صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ     الحاج مولانا محمد عبدالجامع جامی، مولوی حاجی عبدالقدیر صدیقی قادری کے اکلوتے فرزند تھے۔ ۲ ریبع الآخر ۱۲۹۷ھ/۱۴،مارچ ۱۸۸۰ء بروز اتوار محلہ سوتھ بدایوں (یوپی ، انڈیا) میں تولد ہوئے۔ حاجی عبدلقدیر، شیخ طریقت حضرت سید شاہ آل رسول احمدی برکاتی قادری (متوفی ۱۲۹۶ھ مارہرہ شریف) سے دست بیعت تھے۔ جامی کا سلسلہ نسب حضرت عبدالرحمن بن حضرت امیر المومنین سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہٗ سے ملتا ہے۔ ان کے مورث اعلیٰ شیخ عبداللہ مکی علیہ الرحمۃ مکمہ معظمہ سے نقل مکانی کرکے ہرات ہوتے ہوئے بعہد سلطنت سلطان شمس الدین التمش ۶۱۰ھ کو ہندوستان پہنچتے اور بدایوں میں اقامت گزیں ہوئے۔ ان کے ورود ہند کی تاریخ لفظ ’’قریش‘‘(۶۱۰ھ) سے برآمد ہوتی ہے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم گھر پو ہوئی۔ آٹھویں جماعت تک گورنمنٹ ہائی ۔۔۔

مزید

نذیر احمد خجندی، خطیب العلماء، علامہ مولانا ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

نذیر احمد خجندی، خطیب العلماء، علامہ مولانا ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب:اسم گرامی: مولانا نذیر احمد خجندی۔لقب:خطیب العلماء۔آپ کےآباؤاجداد میں سےکچھ بزرگ ثمر قند (ترکستان)کےعلاقہ "خجند"کےرہنےوالےتھے۔اسی مناسبت کی وجہ سےمولانا نےاسی نسبت کو پسند فرمایا۔(جب جب تذکرہ خجندی ہوا:16)۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا نزیر احمد خجندی بن شاہ عبدالحکیم جوش بن شیخ پیر بخش بن شیخ غلام احمد بن مولانا محمد باقر بن مولانا محمد عاقل بن مولانا محمد شاکر بن مولانا عبداللطیف بن مولانا یوسف  بن مولانا داؤد بن مولانا احمد دین بن قاضی صوفی حمید الدین صدیقی،علیہم الرحمۃ والرضوان ۔آپ کاسلسلہ نسب سینتیسویں پشت میں  امیر المؤمنین خلیفۂ اول حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتاہے۔(ایضاًٍ:21)۔آپ کےآباؤ اجداد میں سے کچھ لوگ مدینۂ منورہ سےتبلیغ ِ دین کےسلسلے میں ریاستِ فرغانہ کےشہر "خجند"پہن۔۔۔

مزید

فقیہ عصر حضرت مولانا مفتی قاسم یاسینی

فقیہ عصر حضرت مولانا مفتی قاسم یاسینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   استاد الاساتذہ ، فقیہ عصر ، حضرت علامہ مفتی محمد قاسم یاسینی بن استاد العلماء حضرت علامہ محمد ہاشم یاسینی ۱۶، ربیع الاخر ۱۳۰۵ھ بروز اتوار صبح کو تولد ہوئے۔ ’’صدر اعظم ‘‘ سے ان کی تاریخ ولادت نکلتی ہے: پرمش از میلاد او کردم سروش ’’صدر اعظم‘‘ گفت تاریخش بگوش ۱۳۰۵ھ تعلیم و تربیت : مفتی محمد قاسم صاحب نے اپنے والد ماجد علامہ محمد ہاشم یاسینی کے پاس درس نظامی کی تکمیل کی۔ اعلیٰ تعلیم اور فتویٰ نویسی کے لئے بر صغیر کے فقیہ اعظم ، امام اہل سنت، علامہ مفتی عبدالغفور ہمایونی قدس سرہ الاقدس کی خدمت عالیہ میں ہمایون شریف میں رہ کر مہارت تامہ حاصل کی۔ بیعت : حضرت خواجہ عبدالرحمن فاروقی ؒ ( ٹکھہڑ ضلع حیدرآباد ) کے دست اقدس پر سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجدد یہ میں بیعت ہو کر سلوک کی منازل طے کی۔۔۔

مزید

حضرت مولانا سید قمر الہدیٰ مونگیری

حضرت مولانا سید قمر الہدیٰ مونگیری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت مولانا سید قمر الہدی مونگیری رحمۃ  اللہ علیہ۔لقب: استاذالعلماء۔والد کااسم گرامی:تاج العرفاءحضرت سید تاج الدین شاکر ﷫۔خاندان ِساداتِ کرام سے تعلق تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت ماہ ربیع الاآخر/1306ھ میں بمقام’’پنڈ‘‘ضلع گیا  (انڈیا)میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم و تربیت اپنے  والد ماجد حضرت تاج العرفاء سید تاج الدین شاکر  سے حاصل کی۔آٹھ برس کی چھوٹی سی عمر میں حصول علم کے لیے پٹنہ پہنچے،علوم کی  تکمیل دہلی میں ہوئی۔ فراغت کے وقت آپ کی عمر بیس کی تھی۔ بیعت وخلافت: اپنے والد ِگرامی تاج العارفین حضرت سید تاج الدین شاکر ﷫ سےبیعت ہوئے اور خلافت سے مشرف کیے گئے۔ سیرت وخصائص: امام العلماء والعرفاء،عارف با اللہ،واصل بااللہ،صاحب ِ صدق وصفا،حضرت علامہ مولا۔۔۔

مزید

عمر نعیمی مراد آبادی ، تاج العلماء، علامہ مفتی محمد، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

عمر نعیمی مراد آبادی ، تاج العلماء، علامہ مفتی محمد، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب:  اسمِ گرامی:مفتی محمد عمر نعیمی رحمۃ اللہ علیہ ۔لقب: تاج العلماء۔والد کااسمِ گرامی: محمد صدیق  مرادآبادی علیہ الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ 27/ربیع الثانی 1311ھ،بمطابق اکتوبر/1893ء کو بمقام مرادآباد(صوبہ اترپردیش،انڈیا)میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم جناب منشی شمس الدین سے حاصل کی،قرآن مجید الحاج حافظ محمد حسین سے پڑھا۔فارسی اور صرف ونحو کی ابتدائی  کتابیں مولانا نظام الدین سے پڑھیں، پھر درس نظامی کے لیے حضرت صدر الافاضل مفسر قرآن مولانا محمد نعیم الدین مراد آبادی قدس سرہ کی خدمت میں  حاضر ہوئے، آپ نے  بقیہ درس نظامی کی مکمل تعلیم  صدر الافاضل ہی سے حاصل کی، 1324ھ،بمطابق 1906ء میں سند فضیلت حاصل کی۔ آپ اپنے اساتذہ کا بے حد ادب فرماتے تھے۔ یہ آپ کی خوش قسمتی تھی ک۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ محمد علی حسین مدنی

حضرت مولانا شاہ محمد علی حسین مدنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا محمد علی حسین صاحب ابن حضرت مولانا شاہ اعظم حسین خیر آبادی قدس سرہما ۲۱؍ربیع الثانی ۱۳۱۲ھ میں بھوپال میں پیدا ہوئے، اُردو فارسی کی ابتدائی تعلیم مولانا یُداللہ سنبھلی سےحاصل کی اور قرآن مجید حفظ کیا،معقول و منقول کی تکمیل والد ماجد سے کی، ۱۹۰۳ء میں والد ماجد کےساتھ مدینہ طیّبہ چلےگئے، اور وہیں سے بلاد عرب عراق وشام ومصر کا سفر کیا، اور عتبات عالیہ کی زیارت کی، ۱۳۳۶ھ میں آپنےدمشق میں امام الدھر حافظ العصر شیخ بد الردین دمشقی سےاُن کے صاحبزادے مولانا تاج الدین کی معیت میں شرحوقایہ کا درس لیا، حضرت مولانا محمد عبد الباقی فرنگی محلی مدنی المتوفی ۱۳۶۴ھ کےدرس میں مختصر المعانی، تلخیص المفتاح پڑھی، صحیح مسلم اور بعض دوسری کتب حدیث کا حضرت مولانا شاہ محمد معصوم ابن شاہ عبد الرشید ابن حضرت شاہ احمد سعید مجددی سے درس لیا، شیخ المحدثین م۔۔۔

مزید

حجۃ الحدیث عارف باللہ سید الشیخ محمد الحافظ بن عبد اللطیف بن سالم المصری التیجانی

حجۃ الحدیث عارف باللہ سید الشیخ محمد الحافظ بن عبد اللطیف بن سالم المصری التیجانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

احمد سعید شاہ کاظمی، غزالیِ زماں ، علامہ سیّد

 احمد سعید شاہ کاظمی، غزالیِ زماں ، علامہ سیّد اسم گرامی:    سیّد احمد سعید شاہ کاظمی۔کنیت:            ابوالنجم۔اَلقاب:                  غزالیِ زماں،رازیِ دوراں،امامِ اہلِ سنّت۔نسب:           غزالیِ زماں،رازیِ دوراں حضرت علامہ سیّد احمد سعید شاہ صاحب  کاظمی﷫ کا سلسلۂ نسب اس طرح ہے:سیّد احمد سعید شاہ کاظمی بن حضرت سیّد مختار احمد  کاظمی بن حافظ سیّد یوسف علی شاہ چشتی قادری بن مولانا سیّد شاہ وصی اللہ نقشبندی مجددی قادری بن مولانا سیّد شاہ صبغت اللہ نقشبندی مجددی چشتی صابری بن مولانا سیّد شاہ سیف اللہ چشتی قادری بن مولانا سیّد میرمحمد اشرف دہلوی ثم امروہی اِلٰی اٰخِرِہٖ۔۔۔

مزید

اعجاز ولی خاں بریلوی، فقیہ المفخم، مفتی مولانا، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

اعجاز ولی خاں بریلوی،  فقیہ المفخم، مفتی مولانا، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مفتی اعجاز ولی خاں رضوی۔لقب: فقیہ المفخم،استاذالعلماء۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: استاذ العلماء فقیہ المفخم مولانا مفتی محمد اعجاز ولی خاں رضوی بن مولانا سردار ولی خاں (متوفی ۶؍ صفر ۱۳۹۵ھ؍ ۱۸؍ فروری۱۹۷۵ء  بمقام پیر جو گوٹھ سندھ) بن مولانا ہادی علی خاں بن مولانا رضا علی خاں (جد امجد امام احمد رضا خاں قادری بریلوی)۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 11/ربیع الثانی 1332ھ مطابق 20/مارچ 1914ء کوبریلی شریف میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری فاضل بریلوی قدس سرہٗ سے مفتی محمد اعجاز ولی خاں نے قرآن مجید شروع کیا، اور حافظ عبدالکریم قادری بریلوی سے مکمل کیا۔پھر درسی کتابیں متوسطات تک برادر معظم مولانا مفتی  تقدس علی خاں رضوی علیہ الرحمۃ شیخ الحدیث جامعہ راش۔۔۔

مزید