/ Thursday, 25 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(58)  تلاش کے نتائج

ا للہ رکھاقادری ضیائی،بانی انجمن ضیائے طیبہ، الحاج سید، مدظلہ العالی

اللہ رکھا قادری ضیائی، بانی انجمن ضیائے طیبہ، الحاج سید،  مدظلہ العالی (مؤسس اعلیٰ انجمن ضیاء طیبہ کراچی) محترم المقام قبلہ الحاج سید اللہ رکھا قادری ضیائی بن  سید عمر میاں  بن سید ابراہیم میاں بن سید جہانگیر میاں۔﷭۔ سادات ِ کرام کےچشم وچراغ ہیں۔قبلہ سید اللہ رکھا قادری ضیائی صاحب کی ولادت باسعادت یکم رجب المرجب1374ھ، مطابق  ماہ 2؍ مارچ؍1955ء کوشہر کراچی کے اولڈ سٹی ایریا گئو گلی میٹھادر میں ہوئی۔گھر کاماحول مذہبی تھا،گھر کےافراد دین سےمحبت کرنے والے اوردین پر عمل کرنےوالے،اور پھر بزرگانِ دین سےعقیدت مندی،بالخصوص امام اہل سنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخاں بریلوی﷫ سےعشق کی حد تک وارفتگی،تو شاہ صاحب کی طبیعت ابتدا سےہی مذہبی ماحول کی طرف راغب تھی۔تصلب فی المسلک، ہمدردی ِمسلک رضا ،اور فروغ ِمسلک  حق ،اوائل عمر میں اللہ جل شانہ نے آپ کےقلب میں نقش کردیا تھا۔یہی وجہ ہے۔۔۔

مزید

عطاءالمصطفی اعظمی، علامہ مولانا مفتی

عطاء المصطفی اعظمی ، علامہ مولانا مفتینام ونسب:            عطاء المصطفی بن ضیاء المصطفی بن امجد علی اعظمی بن جمال الدین خاندانی ماحول:             آپ کے آبا  اجدا وعلماء بلکہ علماء گر ہیں آپ مفتی ابن مفتی ابن مفتی ۔ آپ کا خاندان ابتداہی سے مذہب حق اہلسنت وجماعت کا پاسبان رہاہے۔تاریخ پیدائش:            ۱۴ /رجب المرجب ۱۳۸۴ھ بمطابق ۱۹۶۴ءمولد:            بڑا گاؤں ، میدنہ العلماء گھوسی، ضلع مئو سابق اعظم گڑھ تعلیم ناظرہ اور اردو فارسی قاعدہ:                      &۔۔۔

مزید

مفتی محمد امین قادری

مفتی محمد امین قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مفتی محمد امین قادری۔لقب: شاہین ِ ختمِ نبوت۔سلسلہ نسب: مولانا مفتی محمد امین قادری بن  محمد حسین بن محمد ابراہیم واڈی والا۔ آپ کا نسبی تعلق’’ کتیانہ میمن‘‘جماعت سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 22/رجب المرجب 1392ھ مطابق 7/نومبر 1972ء کو ’’کھارا در‘‘ کراچی پاکستان میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:  میٹرک کتیانہ میمن اسکول ککری گراؤنڈ کھارادر سے کی۔ بی کام سندھ مسلم کامرس کالج کراچی اور ایم اے اسلامیات کراچی یونیورسٹی سے کیا۔دعوت اسلامی کے ماحول نے متاثر کیا تو اس میں شامل ہوگئے پھر دینی تعلیم کا شوق پیدا ہوا تو مولانا محمد جاوید میمن مینگھرانی سے ابتداء کی پھر نور مسجد کاغذی بازار میں مولانا محمد عثمان برکاتی سے رات میں تعلیمی سفر جاری رکھا۔ اکثر کتابیں وہیں پڑھیں اس کے بعد دار۔۔۔

مزید

ندیم احمد نؔدیم نورانی، علامہ مولانا، مدظلہ العالی

ندیم احمد نؔدیم نورانی، علامہ مولانا، مدظلہ العالی حضرت علامہ مولانا محمد ندیم احمد ندیم نورانی صاحب کا شجرۂِ نسب اس طرح ہے۔ نسب:حضرت علامہ مولانا محمد ندیم احمد ندیم نورانی بن سلیم احمد  (قادری عطاری) بن محمد احمد بن شفاعت علی۔والد صاحب کے نسبا ً  ’’صدیقی‘‘اور والدہ محترمہ ’’نجیب الطرفین ساداتِ کرام‘‘ سےہیں۔آبائی تعلق میرٹھ(ہند) سے ہے۔مولانا کےبزرگ   صاحبِ علم وتقویٰ تھے،بالخصوص آپ کےنانا محترم جناب سیدحافظ محمد حسین ﷫ باعمل حافظِ قرآن تھے۔رات کےوقت جب ان کی تدفین کی گئی توان کی قبر سےنور کی شعائیں ظاہر ہوگئیں،سب حاضرین نے مشاہدہ کیا۔ پیدائش :آپ کی پیدائش بروزبدھ15 رجب المرجّب 1393ھ مطابق 15 اگست 1973ء کو  ناظم آباد نمبر 5، کراچی میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتدائی دینی تعلیم محلے  کی مسجد میں حاصل کی۔حضرت علام۔۔۔

مزید

حضور رفیق ملت سید شاہ نجیب حیدر میاں برکاتی قادری مارہروی

رفیق ملت حضرت سید شاہ نجیب حیدر میاں نوری مد ظلہ العالی سجادہ نشین، خانقاہ برکاتیہ، مارہرہ مطہرہ   تاریخ پیدائش: حضرت سید نجیب حیدر میاں کی پیدائش2؍ رجب المرجب 1396ھ بمطابق  یکم ؍ جولائی 1976ء کو سنیچر کے دن ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی دینی تعلیم اپنے والد ماجد حضور احسن العلماء اور اپنی پھوپھیوں سے جبکہ بی۔اے اور ایم۔اے مارہرہ شریف سے کیا۔ بیعت و خلافت: حضور رفیقِ ملت کے پیر و مرشد شہزادۂ اعلی حضرت حضور مفتی اعظم ہند قدس سرہٗ ہیں جبکہ اپنے والد ماجد حضور احسن العلماء سے خلافت حاصل ہے۔ وارث پنجتن حضرت سید یحییٰ حسن میاں نے بھی آپ کو خلافت عطا فرمائی۔ لقب: حضور رفیق ملت کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے ۔ گدی: حضرت نجیب میاں کو وارث پنجتن حضرت یحییٰ میاں نے اپنی حیات میں نوری گدی کا وارث بنا دیا تھا اس لیے آپ سجادۂ نوریہ پر متمکن ہیں۔ نوری گدی ملنے سے پہلے آپ حضور امین ملت کے ۔۔۔

مزید

علامہ سید زمان علی جعفری

حضرت علامہ سید زمان علی جعفری۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا فرقان قادری شامی

حضرت علامہ مولانا فرقان قادری شامی مدظلہ العالی۔۔۔

مزید

اویس سلطانی، علامہ مولانا، حافظ محمد

 اویس سلطانی، علامہ مولانا،  حافظ محمد نسب: محمد اویس سلطانی بن محمد سعید سلطانی بن محمد رفیق بن بہاول بخش بن اللہ بخش۔ تاریخِ ولادت: آپ 20؍رجب المرجب 1414ھ مطابق 3؍جنوری 1994ء کو قیوم آباد (کراچی) میں پیدا ہوئے ۔ شیخ ِطریقت: پیرِطریقت حضرت پیر سیّد عبدالقادر جمال الدین قادری گیلانی بغدادی مدظلہ العالی سے بیعت اور حضرت صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن سہروردی قادری مدظلہ العالی سے طالب ہیں۔ خلافت و اجازت: حضرت شیخ عبد العزیز الخطیب شامی دامت برکاتہم العالیۃ نے اجازتِ حدیث سے نوازا، جب کہ حضرت صاحبزادہ علامہ مولانا سیّد وجاہت رسول قادری مدظلہ العالی سے آپ کو اَوراد و وظائف کی اجازت کے ساتھ ساتھ شرفِ خلافت بھی حاصل ہے۔ تحصیل علم: والدِ ماجد کی خواہش پر حفظِ قرآن ’’ اقرأ غوثیہ تعلیم القرآن‘‘ قیوم آباد (کراچی) سے کیا۔اپنے استاذ محترم حافظ و قاری محمد اجمل خاں۔۔۔

مزید