پیر , 24 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 11 May,2026

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(3)  تلاش کے نتائج

حضرت عبدالکریم بن عبدالنور حلبی

حضرت عبدالکریم بن عبدالنور حلبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عبد الکریم بن عبد النور بن  منیر عبد الکریم حلبی: ۱۶؍رجب ۶۶۳ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے زمانہ کے امام اور فقیہ فاضل محدث کامل تھے۔قطب الدین لقب تھا،علم شمس الدین محمود بن ابی بکر کلا باذی فرضی سے اخذ کیا اور حدیث کو بکچرت سنا اور بیان کیا یہاں تک کہ حفاظ اور نقاد حدیث میں شمار ہوئے اور کئی دفوہ حج کیا۔ کتابوں کے عاریۃً دینے میں بڑے جوانمرد تھے۔کتاب اہتمام بہ تلخیص المام اور شرح صحیح بخاری دس مجلد میں ار شرح سیرت عبد الغنی تسنیف فرمائی اور مصر کی ایک تاریخ کچھ اوپر دس جلد میں لکھی،علاوہ ان کے اور بہت کتابیں تصنیف کیں اور سلخ ماہِ رجب ۷۳۵ھ میں اس جہان فانی سے رحلت کی،’’محدث مقبولہ‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

فقیہِ اعظم حضرت علامہ مفتی محمد نور اللہ نعیمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ

  فقیہِ اعظم حضرت علامہ مفتی محمد نور اللہ نعیمی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی: علامہ مفتی محمد نوراللہ نعیمی بصیرپوری ۔کنیت:ابوالخیر۔لقب:فقیہِ اعظم ۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے:فقیہِ اعظم مولانا مفتی نوراللہ بصیرپوری بن حضرت علامہ مولانا الحاج ابوالنورمحمدصدیق چشتی بن حضرت مولانااحمددین ۔علیہم الرحمہ۔ آپ کا تعلق ارائیں خاندان کے ایک ایسےعلمی و روحانی گھرانے سے ہے، جونسلاً بعد نسل علوم اسلامیہ کا  امین چلا آرہا ہے۔ تاریخ ِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت 16/رجب المرجب 1332ھ،مطابق 10/جون 1914ءکوتحصیل دیپالپورضلع ساہیوال پنجاب میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم اپنے  والد ماجد زبدۃ الاصفیاء مولانا ابو النور محمد صدیق چشتی علیہ الرحمۃ (م 1380ھ/1961ء) اور جدامجد حضرت مولانا احمد دین علیہ الرحمۃ (م1361ھ/1942ء)سے  علوم عقلیہ و نقلیہ کی تحصیل کی،پھر متحدہ ہندوستان کے مخ۔۔۔

مزید

علامہ سید زمان علی جعفری

حضرت علامہ سید زمان علی جعفری۔۔۔

مزید