مجاہد اسلام حضرت خواجہ محمد ضیاء الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم ِ گرامی: حضرت خواجہ محمد ضیاء الدین سیالوی۔ لقب:مجاہدِ اسلام۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:مجاہد اسلام حضرت خواجہ محمد ضیاء الدین بن حضرت خواجہ محمد الدین بن حضرت خواجہ شمس العارفین سیالوی(علیہم الرحمۃ والرضوان) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1304ھ، بمطابق 1886ء کو سیال شریف ضلع سرگودھا(پنجاب،پاکستان )میں پیداہوئے۔"منظور حق" (1304ھ) مادۂ تاریخ ہے ۔ ذوقِ علم: آپ کو بچپن ہی سے علوم دینیہ کا بے حد شوق تھا ، قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد ممتاز افاضل سے علم دین کی تعلیم حاصل کی اور والد ماجد کے وصال کے بعد سجادہ نشین ہوئے ۔آپ نہ صرف قرآن کریم کے حافظ تھے بلکہ بائبل پر بھی مکمل عبور رکھتے تھے۔ مطالعۂ کتب سے اس قدر لگاؤ تھا کہ اکثر و بیشتر شام کا کھانا رات کے دو تین بجے تناول فرماتے،ملک اور بیرون ملک سے کتب دینیہ کا بہت بڑا ۔۔۔
مزیدحضرت خواجہ عبد الخالق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ولادت با سعادت:آپ ۱۲۷۰ھ میں پیدا ہوئے، قریباً تین سال کے تھے کہ آپ کے والد بزرگوار حضرت خواجہ شمس العرفاں قدس سرہ نے شہادت پائی۔ اُن کے چہلم پر حضرت حاجی محمد قدس سرہ نے آپ کے سر مبارک پر دستار خلافت باندھ کر سجادہ نشین مقرر کیا۔ اور حضرت شمس العرفان کے مرید ان کامل میں سے خلفائے نامدار امام بخش راہوانی، بلاقی شاہ، عالم شاہ، بیگے شاہ او رنور احمد کی بھی دستار بندی کی اور فرمایا کہ یہ پانچوں وزیر اور عبدالخالق بادشاہ ہے۔ اس گدی کو سنبھالو۔تحصیل علم:جب آپ چلنے پھرنے کے قابل ہوئے تو درویش آ پ کو تحصیل علم کے لیے سائیں نیک محمد کے پاس جہانخیلاں میں لے جاتے۔ اور رخصت کے وقت لے آتے۔ کچھ عرصۃ کے بعد آپ کو مولوی پیر محمد صاحب ساکن بنگہ کے سپرد کردیا گیا۔ مولوی صاحب بڑی محبت سے پیش آتے تھے مگر اُن کی والدہ کا سلوک اچھا نہ تھا۔ اس لیے مولوی صاحب نے آپ کو ۔۔۔
مزیدمولانا محمد رضا خاں صاحب کے صاحب زادے انواررضا خاں ۶؍جمادی الاولیٰ ۱۳۵۰ھ میں تولّد ہوئے؛ مگر ابھی زندگی کی دو بہاریں بھی ٹھیک سے نہ دیکھ پائے تھے کہ قاصدِ اجل آپہنچا، اور ۹؍محرم الحرام ۱۳۵۲ھ کوراہیِ ملکِ بقاہوگئے، اپنے پردادا مولانا نقی علی خاں کے پائنتی میں مدفون ہیں۔۔۔۔
مزیدحضرت مولانا عبد الغنی کانپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ولادت:حضرت مولانا عبد الغنی کانپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کان پور میں پیدا ہوئے، علوم کی تکمیل وتحصیل والد ماجد حضرت مولانا قاضی عبدالرزاق کانپوری سے کی، بالغ الاستعداد وعالم وفاضل، متورع ومتقی، مذہب اہل سنت کے سر گرم رکن اور مشہور مناظرومتکلم وفقہیہ تھے، بہت کم عمر پائی، ۳۳ برس کی عمر میں ۱۳؍محرم ۱۳۵۸ھ میں انتقال کیا، راقم سطور کے محب مخلص مولانا قاری عبدالسمیع صاحب آپ کے فرزند کان پور کے دینی قائدوں میں ہیں۔۔۔۔
مزیدحضرت مولانا معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (شارح ترمذی، بانی دارالعلوم معینیہ عثمانیہ)۔۔۔
مزید