/ Monday, 06 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(277)  تلاش کے نتائج

شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال

شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

عبد الکریم نقشبندی امرتسری

حضرت خواجہ حافظ عبدالکریم نقشبندی امرتسری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

محمد یوسف نوشاہی

          حضرت مولانا الحاج محمد یوسف نوشاہی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:محمدیوسف۔لقب:بابو،نوشاہی۔پورانام اسطرح ہے:مولانا بابو محمد یوسف نوشاہی علیہ الرحمہ ۔والدکااسمِ گرامی:حافظ کرم الٰہی علیہ الرحمہ۔آپ کے اجداد میں سےجگجیت سنگھ کھو کھرراجپوت،بجواڑہ کے حاکم تھے۔حضرت اورنگ زیب عالمگیر رحمہ اللہ تعالیٰ کے زمانے میں حلقہ بگوش اسلام ہوئے توان کا نام نواب محمد رحمت اللہ رکھاگیا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1304ھ،مطابق1886ءکو"موضع مردانہ" ضلع شیخوپورہ میں پیدا ہوئے۔ مولانا محمد یوسف سن شعور کو پہنچنے کے بعد جب علوم دینیہ سے بہرہ ور ہوئے توا زراہ انکسار آیۂ مبارکہ "وکلبہم باسط ذراعیہ بالوصید"(1304ھ)سےاپنی تاریخ ِولادت  اخذ فرمائی۔ بیعت وخلافت: آپ سلسلۂ عالیہ قادریہ نوشاہیہ میں حضرت مولانا محمد اعظم رحمہ اللہ تعالیٰ سے ۔۔۔

مزید

علامہ رحم الہی منگلوری

مولانا رحم الٰہی منگلوری رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی مولانا رحم الٰہی منگلوری تھا۔ تحصیلِ علم: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے مدرسہ عالیہ رامپور میں درس ِ نظامیہ کی تحصیل کی۔مولانا عبد العزیز امیٹھوی سے خصوصی تلمذ تھا۔ خلافت: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے خلافت واجازت اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے حاصل کی۔ سیرت وخصائص: مولانا رحم الٰہی منگلوری علیہ الرحمۃ مایہ ناز عالم، بلند پایہ مفتی، پیکر علم وعمل،زاہد وعابد جواد اور ہردلعزیز شخص تھے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کو معقولات میں دسترس حاصل تھی۔ تدریس کا انداز خوب تھا۔مدرسہ منظر الاسلام بریلی، مدرسہ خانقاہ کبیریہ،مدرسہ الاسلامیہ اندر کوٹ میرٹھ وغیرہ میں بطورِ صدرِ مدرس رہے۔مفتیٔ اعظم ہند حضرت مولانا مصطفیٰ رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے آپ سے خصوصی درس لیا۔آخر عمر میں ضعفِ بینائی کے سبب وطن ہی میں سکونت اختیار۔۔۔

مزید

اسماعیل حسن مارہروی، ابو القاسم، سید شاہ

اسماعیل حسن مارہروی، ابو القاسم، سید شاہ نام ونسب:اسمِ گرامی: حضرت  شاہ اسماعیل حسن ۔کنیت: ابوالقاسم۔ لقب:مارہرہ مطہرہ کی نسبت سے "مارہروی"کہلاتے ہیں۔سیدابوالقاسم،اور شاہ جی کے نام سے شہرت حاصل تھی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت  ابوالقاسم  مولانا سید شاہ اسماعیل حسن مارہروی  بن حضرت سید محمد صادق بن حضرت سیداولاد رسول بن حضرت شاہ سید آل برکات ستھرے میاں بن حضرت سید شاہ حمزہ بن سید شاہ آل محمد بن سید شاہ برکت اللہ بن سید شاہ اویس بن سید شاہ عبدالجلیل بن سندالمحققین  سید شاہ عبدالواحد بلگرامی۔الیٰ آخرہ۔۔(علیہم الرحمۃ والرضوان) آپ کاسلسلہ نسب چند واسطوں سے  سیدالشہداء  حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے  توسط سے حضرت مولا علی  کرم اللہ وجہہ الکریم تک پہنچتا ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 3/محرم الحرام 1272ھ،مطابق ماہِ ستمبر/1855ءکو"مارہرہ مطہرہ"۔۔۔

مزید

حکیم احمد علی خیر آبادی

حضرت مولانا حکیم احمد علی خیر آبادی بن حکیم عابد علی کوثر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

صبغت اللہ شاہ ثانی شہید، امام انقلاب سید

امام انقلاب سید صبغت اللہ شاہ  ثانی  شہید رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سید صبغت اللہ شاہ ثانی راشدی۔القاب:امام ِ انقلاب پیر صاحب پاگارہ ششم ، صاحبِ  دستار (پگ دھنی)،  سورھیہ بادشاہ ،شہید بادشاہ ، بطل ِحریت ، مجاہد ِاعظم ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت پیر سید صبغت اللہ شاہ ثانی راشدی بن حضرت پیر سید شاہ مردان شاہ اول بن حضرت پیر سید حزب اللہ شاہ بن حضرت پیر سید علی گوہر شاہ اصغر بن حضرت پیر سید صبغت اللہ شاہ اول بن امام العافین آفتابِ ولایت حضرت پیر سید محمد راشد شاہ المعروف پیر سائیں روضے دھنی رضی اللہ عنہ ۔ تاریخِ ولادت: حضرت سید صبغت اللہ شاہ دوئم 23صفر المظفر 1327ھ،مطابق مارچ/1909ء کو درگاہ عالیہ راشدیہ پیران پا گارہ (پیر جو گوٹھ ، ضلع خیر پور میرس ، سندھ ) میں تولد ہوئے۔ والد ماجد شمس العلماء و العرفاء حضرت پیر سید شاہ مردان شاہ اول راشدی المعروف پیر صاحب پاگار۔۔۔

مزید

حضرت بھلن شاہ پیر جیلانی

حضرت بھلن شاہ پیر جیلانی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی  حضرت پیر سید بھلن  شاہ جیلانی بن یاسین شاہ جیلانی علیہ الرحمۃ تھا۔ آپ حضرت سید شاہ محمد اسماعیل قادری جیلانی علیہ الرحمۃ کی اولاد  میں سے ہیں۔ سیرت وخصائص:  حضرت بھلن شاہ پیر جیلانی  رحمۃ اللہ علیہ بڑے بار عب و حشمت  وجاہ و جلال کے مالک تھے  ۔ اللہ نے آپ کو دنیوی نعمتوں  سے بھی مالا مال کیا تھا۔ کبھی غیر  اختیاری طور پر کرامت کا صدرو بھی ہوتا تھا۔ مذہباًسنی تھے۔ محرم  کے دنوں میں واعظین   کو مدعو کر کے  شہادت حضرت  سیدنا  امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کے واقعات سنتے تھے اور نیاز حسین کا بھی اہتمام فرماتے تھے ۔ آپ نے چار شادیاں  کیں  لیکن  کسی سے بھی کوئی اولاد نہ ہوئی ۔ سب لوگ آپ کو نورائی شریف کا حاکم تسلیم کرتے۔۔۔

مزید

حسین جان

حضرت حسین جان﷫۔۔۔

مزید

علامہ فضل احمد صوفی

حضرت علامہ مولانا فضل احمد صوفی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مولانا فضل احمد صوفی۔والد کا اسمِ گرامی:سلطان الواعظین خلیفۂ اعلیٰ حضرت  مولانا عبدالاحد محدث پیلی بھیتی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا فضل احمد صوفی بن مولاناعبدالاحد محدث پیلی بھیتی بن مولانا شاہ وصی احمد محدث سورتی بن مولانا محمد طیب بن مولانا محمد طاہرعلیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت:  آپ سلطان الواعظین خلیفۂ اعلیٰ حضرت  مولانا عبدالاحد محدث پیلی بھیتی کےمنجھلے صاحبزادے فضل احمد صوفی اپنے برادر مولانا حکیم قاری احمد پیلی بھیتی کے ساتھ 28/ذوالحجہ 1329ھ،مطابق 20/ دسمبر 1911ء بروز بدھ اپنے ننھیال گنج مراد آباد ( ضلع کانپور )میں جڑواں پیدا ہوئے ۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے والد اور چچا مولانا عبدالحئی پیلی بھیتی سے حاصل کی۔ صرف ونحو کی کچھ کتابیں مولانا فضل حق رحمانی پیلی بھیتی سے پڑھیں پھر کانپور چلے گئے ۔۔۔۔

مزید