/ Friday, 17 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(298)  تلاش کے نتائج

سراج الدین بن عثمان حنفی نقشبندی ڈیروی

محترم صالح سراج الدین بن عثمان حنفی نقشبندی ڈیروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ اخی سراج کے نام سے مشہور تھے اور شیخ نطام الدین اولیاء کے جلیل القدر خلفاء میں سے تھے، خواجہ نظام الدین کے مریدوں میں آپ اور شیخ نصیرالدین محمود چراغ دہلوی کے دونوں سلسلے بہت مشہور ہیں، عین جوانی کے وقت جبکہ آپ کی داڑھی کے بال تک نہ نکلے تھے خواجہ نظام الدین اولیاء کے مرید ہوئے اور چند برس آپ کی خدمت میں رہنے کے بعد اپنی والدہ کی خدمت کے لیے لکھنؤ تی جس کا موجودہ نام گور ہے تشریف لے گئے، چند روز وہاں قیام فرمانے کے بعد پھر واپس شیخ کی خدمت میں حاضر ہوگئے، خلافت دیتے وقت آپ سے شیخ نے فرمایا کہ اس کام میں پہلا مقام علم کو حاصل ہے اور شیخ میں ابھی اتنا علم نہیں ہے، اس پر اس وقت جو لوگ موجود تھے ان میں سے مولانا فخرالدین زرداری نے عرض کیا کہ میں انہیں چھ ماہ میں عالم بنادوں گا، چنانچہ شیخ سراج نے مولانا زرداری سے علم ۔۔۔

مزید

شمس العلماء مولانا سید ابو سعید رحمانی

شمس العلماء مولانا سید ابو سعید رحمانی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا سید ابو سعید رحمانی۔لقب: شمس العلماء،بدر الصلحاء۔ سلسلہ ٔ نسب: آپ  کا خاندانی تعلق ساداتِ کرام کے عظیم خاندان سے ہے۔آپ کاوطن ’’قصبہ ایرایاں‘‘ ضلع فتح پور(انڈیا) ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت کی تاریخ وسن کسی کتاب میں نہیں ملا۔قیاس یہی کہتا ہے کہ تیرہویں صدی کے وسط یا اس کے قریب قریب ہوئی ہوگی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے وطن میں حاصل کی۔پھر استاذ العلماء،مرجع الفضلاء،امام المعقولات   والمنقولات حضرت علامہ مولانا لطف اللہ علی گڑھی ﷫ سےمروجہ علوم میں تحصیل وتکمیل کی۔آپ کا شمار مولانا لطف اللہ علی گڑھی﷫ کےارشد تلامذہ میں ہوتا ہے۔ بیعت وخلافت: آپ حضرت علامہ مولانا مخدوم شاہ فضل ِ رحمن گنج مراد آبادی﷫ کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے،اور خلافت سے مشرف ہوئے۔آپ۔۔۔

مزید

حضرت مفتی مخدوم حسان اللہ صدیقی

حضرت مفتی مخدوم حسان اللہ صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت عبداللہ مسافر سہوانی قادری شطاری

حضرت عبداللہ مسافر سہوانی قادری شطاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا محب احمد قادری بدایونی

حضرت علامہ مولانا محب احمد قادری بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پورا نام عبدالرسول محب احمد، بد ایوں میں ولادت ہوئی، اور تعلیم پائی، حضرت تاج الفحول مولانا شاہ عبدالقادر بدایونی کے شاگرد خاص، اور حضرت سیف اللہ المسلول مولانا شاہ معین الحق فضل رسول قدس سرہٗ کےمرید تھے، حضرت استاذ العلماء مولانا شاہ نور احمد بد ایونی سےبھی اخذ علومکیا، کبار علمائےہند میں آپ کا شمار ہوتا تھا، تدریس میں خصوصی سلیقہ تھا، مارہرہ شریف کے مدرسہ خانقاہ میں بھی کچھ عرصہ درس دیا، یہاں حضرت مولانا شاہ مخدوم ابو الحسین احمد نوری قدس سرہٗ سجادہ نشین خانقاہ برکاتیہ سے خصوصی طور پر تحصیل علم کی، مولانا حکیم شاہ عبدالقیوم بد ایونی قدس سرہٗ نے۱۳۱۷ھ میں جب جامع شمسی میں مدرسہ شمس العلوم قائم کیا، تو آپ اس کے صدر مدرس قرار پائے، پٹنہ کےمشہور اجلاس ۱۳۱۸ھ میں رضا کا وانہ طور پر شرکت کی، تردیدی دین ن جدی وہابی میں اپنے استاذ حضرت۔۔۔

مزید

حضرت فاضلِ کبیر مولانا برکات احمد

حضرت فاضلِ کبیر مولانا برکات احمد بن دائم علی حنفی ٹونکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آبائی وطن موضع میر نگر ضلع پٹنہ صوبہ بہار، آپ کے والد بزرگوار حضرت مولانا حکیم سید دائم علی مرید وخلیفہ حضرت شاہ امداد اللہ مہاجر مکی، ریاست ٹونک کے استاذ،طبیب اور آخری وزیر اعظم تھے،حکیم برکات احمد ۱۲۸۰ھ میں ٹونک میں پیدا ہوئے،نانیہان حضرت شاہ ولی اللہ محدث دھلوی کے خاندان پھلت ضلع مظفر نگر میں ہے،عربی کی درسیات ٹونک میں مولوی لطف علی ساکن دھنچویہ ضلع پٹنہ سے حمداللہ تک اور مولوی محمد احسن ٹونکی سے ہدایہ پڑھ کر،مجد علوم عقلیہ حضرت شمس العلماء مولانا محمد عبد الحق خیر آبادی قدس سرہٗ کی خدمت میں گیارہ برس رہے،اور علوم عقلیہ کی مکمل طور پر تکمیل کی، چند کتابیں علامہ ہدایت اللہ خاں استاذ العلماء،شاگرد رشید حضرت امام الحکماء مولانا فضل حق خیر آبادی سے پڑھیں،حدیث اپنے خالو قاضی محمد ایوب پھلتی سے پڑھی،شروع میں مدرسہ ۔۔۔

مزید

حضرت قاضی عبیداللہ بن صبغۃ اللہ مدراسی

حضرت قاضی عبیداللہ بن صبغۃ اللہ مدراسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت میاں شیر محمد شرقپوری

حضرت میاں شیر محمد  شرقپوری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: میاں شیر محمد۔لقب: شیر ِربانی۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: شیر ربانی حضرت میاں شیر محمد شرقپوری بن میاں عزیز الدین شرقپوری  بن محمد حسین بن مولانا غلام رسول بن حافظ محمد عمر بن حضرت صالح محمدعلیم الرحمہ۔حضرت شیر ربانی ﷫ کےوالد گرامی جناب میاں عزیز الدین شکل وصورت میں باپ بیٹا مشابہ تھے۔سلسلہ قادریہ میں بیعت تھے۔اکثر سلسلہ قادریہ کےاوراد وظائف میں مصروف رہتے۔رہتک (انڈیا) میں ملازمت کرتےتھے۔اسی جگہ سفر آخرت اختیار کیا۔آپ کےجدِامجد حضرت مولانا غلام رسول﷫اپنےوقت کےعالم وعارف اور صاحبِ کرامات بزرگ تھے،ان کےوالد بزرگوار جناب حافظ محمد عمر﷫ایک ماہر کاتب اور حاذق  حکیم،اور بہت ہی سعادت مند اور صالح تھے۔حضرت شیر ربانی کے جداعلیٰ  حضرت میاں صالح محمد﷫قرآن مجید کی کتابت کیا کرتےتھے۔صاحبِ کرامت بزرگ تھے۔حضرت شیر ربانی ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا ہادی علی خان سیتاپوری

حضرت مولانا ہادی علی خان سیتاپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سیتاپور کے مشہور حکیم عبد الواجد ناظم خیر آباد کے صاحبزادہ، ہادی علی خاں نام نامی، زبردست عالم و فاضل اور واعظ وشیخ طریقت تھے، درسیات کی تحصیل حضرت مولانا سعد اللہ مفتی عدالت رامپور آشفۃ تخلص سے کی، تیرھویں صدی ہجری کے نصف آخر مشہور چشتی بزرگ حضرت مولانا حافظ سید محمد علی خیر آبادی قدس سرہٗ کے ممتاز خلیفہ ومرید تھے۔ ۱۸؍ربیع الاول ۱۳۴۸؁ھ بروز شنبہ محلہ معالی خاں لکھنؤ میں آچار شریف میں وصال ہوا، وہیں دفن ہوئے، ‘‘وہ مجلس شہادت’’ ‘‘سیزدہ مجلس’’ میلاد مبارک اور دیگر تصانیف مطبوعہ ہیں۔ (برکات مارہرہ، باغی ہندوستان)۔۔۔

مزید

حضرت سید احمد شاہ کوہاٹی

حضرت سید احمد شاہ کوہاٹی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید