/ Sunday, 28 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(155)  تلاش کے نتائج

حضرت مولانا سید عبدالجلیل بلگرامی

حضرت مولانا سید عبدالجلیل بلگرامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           سید عبد الجلیل بن سید احمد حسینی واسطی بلگرامی: محدث،مفسر،فقیہ، ادیب،لغوی،علامہ بارع کوکبِ ساطع،قاموس اللسان طلبیق البیان تھے،۱۳؍ ماہ شوال ۱۰۱۷؁ھ کو بلگرام میں پیدا ہوئے اور وہاں کے اساتذہ سے علوم حاسل کیے اور حیدث کو سید مبرک شاہ مھدث واسطی حسینی بلگرامی متوفی ۱۱۰۵؁ھ تلمیذ شیخ نور الحق محدث سے سنا اور ادب کو شیخ غلام نقشبند لکھنوی سے اخذ کیا اور فنون عالیہ خصوصاً تفسیر و حدیث و سیر واسماءالرجال اور تاریخ عرب و عجم حاصل کیے۔عربی،فارسی، ترکی،ہندی میں بڑے عارف تھے اور نہایت طلاقت لسانی سے ان چاروں میں گفتگو کرتے تھے۔اورنگ آباد میں سید علی معصوم صاحب کتاب سلاقۃ العصر سے ملاقات کی جنہوں نے آپ کی نسبت بہت عمدہ شہادت دی اور کہا کہ میں نے ہند  میں آپ جیسا کوئی نہیں دیکھا۔  &nbs۔۔۔

مزید

حضرت سید حاجی عبداللہ گیلانی

حضرت سید حاجی عبداللہ گیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ والد کا نام سیّد اسماعیل بن سیّد اسحاق تھا۔ سلسلۂ قادریہ کے مشائخ کبار میں سے تھے۔ عالم و فاضل، عابد و زاہد اور متوکل و مستغنی المزاج بزرگ تھے۔ عمر بھر درس و تدریس اور ہدایتِ خلق میں مصروف رہے۔ کسی امیر و سلطان کے دروازے پر نہیں گئے۔ دنیا و اہل دنیا سے کچھ سرو کار نہ تھا۔ نواب زکریا خاں ناظم لاہور اور اس کے امراء آپ کے عقیدت مندوں میں داخل تھے۔ ۱۱۴۱ھ میں وفات پائی۔ مزار سیّد اسماعیل محدّث لاہوری کے مزار کے متصل ہے۔ رفت از دنیا چو در خلدِ بریں!سالِ ترحیلش بخواں ’’عاشق سخی‘‘۱۱۴۱ھ سیّد عبداللہ پیرِ رہنمانیز فرما ’’اہلِ نعمت مقتدا‘‘۱۱۴۱ھ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ جمال اللہ نوشاہی

 حضرت شیخ جمال اللہ نوشاہی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت حافظ برخوردار کے فرزند ششم تھے۔ عالم و فاضل اور عارفِ کامل تھے۔ زہد و تقویٰ، عبادت و ریاضت اور ترکِ علائق میں بے نظیر تھے۔ صاحبِ ذوق و شوق  و وجد و سماع بھی تھے۔ حالتِ وجد میں جس پر نظر ڈالتے تھے اُسے بھی بے خود و مدہوش بنادیتے تھے، وہ مست بادۂ الست ہوجاتا۔ بحالتِ خواب آپ کے دلِ بیدار سے ذکرِ ہُوکی آواز مسلسل آتی رہتی تھی جس کو تمام حاضرین بگوش ہوش سنتے تھے۔ آپ کے فرزند مولانا محمد حیات صاحبِ تذکرۂ نوشاہی رقم طراز ہیں۔ ایک روز آپ حضرت نوشاہ گنج بخش کے مزار کی زیارت کو گئے۔ دیکھا کہ وہاب نامی ایک زمیندار موضع اگر ویہ کا مزار کی ملحقہ زمین پر اپنے مویشی چرا رہا ہے۔ آپ نے اسے ایسا کرنے سے منع فرمایا مگر وُہ باز نہ آیا۔ آپ نے صبر فرمایا اور واپس تشریف لے آئے۔ اُسی رات بحکمِ الٰہی اس کے تمام مویشی مرگئے۔ اس پر بھی وُہ شرارتی نا بکا۔۔۔

مزید

ابوالمعارف قطب الدین مصطفیٰ بن کمال الدین

ابوالمعارف قطب الدین مصطفیٰ بن کمال الدین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ محمد وارث رسول نما بنارسی

حضرت مولانا شاہ محمد وارث رسول نما بنارسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت میاں عبدالحیٔ حیدرآبادی

حضرت میاں عبدالحیٔ حیدرآبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت ابراہیم حلبی

حضرت ابراہیم حلبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ابراہیم بن مصطفیٰ بن ابراہیم حلبی مداری نزیل قسطنطنیہ: علامۂ کبیر، فہامہ شہیر،علوم عقلیہ و نقلیہ میں خدا کی ایک بڑی نشانی اور صاحب تصانیف باہرہ مستغنی عن الاوصاف تھے۔حلب میں پیدا ہوئے،اصل میں آپ مداری تھے کہ خدا نے آپ کے دل میں علم کا شوق ڈالا اور مصر میں جاکر سات سال تک تحصیل علوم و فنون میں مشغول رہے پھر دمشق میں جاکر وہاں کی ایک جماعت فضلاء سے اخذ کیا اور تصوف کو شیخ عبد الغنی نابلسی وغیرہ سے حاصل کیا پھر قاہرہ میں مراجعت کی اور منقولات و معقولات کو سید علی الضریر حنفی وغیرہ سے اخذ کیا یہاں تک کہ فائق اقران ہوئے اور مشائےخ نے آپ کو تدریس کی اجازت دی۔آپ نے ہی پہلے پہل اس ملک میں در مختار کو پڑھا اور پہلے پہل اس کا حاشیہ تصنیف کیا آپ کے ذکاء اور فضیلت کے سبب سے بڑی شہرت ہوئی اور کثرت سے طلباء آپ کے پاس جمع ہوئے۔قسطنطنیہ میں آکر شیخ الاسلام علامہ روم۔۔۔

مزید

حضرت شاہ منور علی قادری عمر دراز

حضرت شاہ منور علی قادری عمر دراز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

علی اصغر سید قادری جیلانی

علی اصغر سید قادری جیلانی علیہ الرحمۃ  ف ۱۲۰۰ھ           آپ حضرت غوث محی الدین  جیلانی رحمہ اللہ کی اولاد سے ہیں۔  علی اصغر بن فتح محمد شاہ  جیلانی بن نور محمد شاہ جیلانی بن سید  اسماعیل شاہ  جیلانی بن  شیخ سید شیخ  ابو الوفا قادری شیخ سید شہاب الدین بن سید شیخ بدر الدین بن سید شیخ علاؤ الدین بن  شیخ سید چراغ  الدین بن شیخ سید محمد ثمین الدین بن شیخ سید قاضی  القضاۃ عماد الدین  بن شیخ سید ابو بکر تاج الدین بن حضرت شیخ  الشیوخ سیدنا عبدالرزاق بن حضرت محبوب  سبحانی  قطب ربانی  سید ابو محمد عبدالقادر  جیلانی  قدس اللہ اسرارھم۔حضرت سید علی اصغر جیلانی المعروف ، دریا کا پیر رحمہ اللہ کا شمار بڑے باکمال اولیاء  کا ملین و عارفین میں ہوتا ہے۔ آپ نے اپنے برادر ۔۔۔

مزید

حضرت سید شاہ حسین گیلانی لاہوری

حضرت سید شاہ حسین گیلانی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید