/ Monday, 29 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(281)  تلاش کے نتائج

پیر محمد ہاشم جان سر ہندی

پیر محمد ہاشم جان سر ہندی رحمۃ اللہ علیہ نام  ونسب: اسم گرامی: پیر محمد ہاشم جان سرہندی۔لقب: شیخ المشائخ۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:پیر محمد ہاشم جان سرہندی بن شیخِ طریقت حضرت خواجہ محمد حسن جان سرہندی بن خواجہ عبد الرحمن بن خواجہ عبدالقیوم بن شاہ فضل اللہ سرہندی بن شاہ غلام نبی۔سلسلہ نسب  تیرہویں پشت میں حضرت مجدد الف ثانی سے ملتا ہے۔(علیہم الرحمۃ والرضوان)۔(سندھ کے صوفیاء نقشبند:152) تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت ماہ ذیقد1322ھ،مطابق 1904ء کو ٹنڈو سائیں داد ضلع حیدر آباد سندھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:  ابتدائی تعلیم ٹنڈو سائیں داد میں حاصل کی ۔ حفظ قرآن اور مہارت تجوید کیلئے حافظ احمد قادری کی خدمات حاصل کی گئی ۔ تیرہ سال کی عمر میں ’’حفظ قرآن ‘‘ کی سعادت حاصل کی اور حسن قراٗت میں نمایاں مقام پر فائزہوئے ۔ بقول حکیم عبدالعزیز سر ہندی ، اسد ملت حض۔۔۔

مزید

مولانا میاں عبدالحلیم شہداد کوٹی

مولانا میاں عبدالحلیم شہداد کوٹی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا میاں عبد الحلیم۔شہداد کوٹ کی نسبت سے"شہداد کوٹی"کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: مولانا عبد الحلیم شہداد کوٹی بن مولانا نصیر الدین  شہداد کوٹی علیہما الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 28/ربیع الاول 1331ھ مطابق مارچ 1913ءکو درگاہ صدیقیہ شہداد کوٹ ضلع لاڑکانہ سندھ میں ہوئی۔ تحصیل علم:ابتدا ء سے لے کر آخر تک تعلیم مولانا عبدالغفار کھوسہ بلوچ سے درگاہ شریف صدیقیہ پر حاصل کی۔ اس کے بعد مبلغ اہل سنت،صحافی ونامور شاعر حضرت مولانا قمر الدین عطائی مہیسر سے درس نظامی کی تعلیم حاصل کر کے فارغ التحصیل ہوئے ۔ بیعت و خلافت : بعد فراغت از فراغتِ علم، حضرت پیر طریقت مولانا مخدوم ہادی بخش سجادہ نشین درگاہ محمد پور شریف (پنو عاقل ) کے ہاتھ پر سلسلہ عالیہ قادریہ میں بیعت ہوئے ۔مجاہدات کے بعد خلافت سے نواز ے گئے اور ۔۔۔

مزید

ظہور الحسنین شاہ قادری، سید

(سید ظہور الحسنین شاہ قادری  (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

شائستہ گل قادری

مفتی اعظم سرحد حضرت مولانا شائستہ گل قادری رحمۃ اللہ  تعالٰی علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا شائستہ گل قادری۔لقب: مفتی اعظم سرحد،شیخ العلماء،فاتحِ سرحد،مجاہدتحریکِ پاکستان،مؤید اہل سنت،مہلک اہل بدعت۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: مولانا مفتی شائستہ گل قادری بن مولانا محمد علی بن ملک العلما مولانا عمر دراز علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ کے والدِ ماجد اور جدِّ امجد علمائے ربانیین میں سے تھے۔خاندانی تعلق افغان قبیلہ ’’یوسف زئی‘‘ پٹھانوں سےہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1308ھ مطابق 1891ء کوبمقام لنڈی شاہ متہ ضلع مردان میں ہوئی۔ تحصیل علم: آپ نے ایک علمی گھرانے میں آنکھیں کھولی تھیں، اس لیے تعلیم کی ابتدا گھر سے ہوئی۔ ابتدائی کتب اپنے والدِ مکرم حضرت مولانا محمد علی (متوفّٰی 1343ھ) سے پڑھیں اور دیگر مختلف علما سے تکمیل کی۔ ایلئ مولانا صاحب جو امام النحو تھے، ان سے نحو ۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام والمسلمین حضرت خواجہ محمدقمرالدین سیالوی چشتی نظامی

شیخ الاسلام والمسلمین حضرت خواجہ محمدقمرالدین سیالوی چشتی نظامی رحمۃ اللہ علیہ  نام ونسب: اسمِ گرامی:خواجہ محمدقمرالدین سیالوی۔لقب:شیخ الاسلام والمسلمین۔سلسلۂ نسب اسطرح ہے: شیخ الاسلام والمسلمین حضرت مولانا خواجہ قمر الدین سیالوی،بن قدوۃ السالکین خواجہ محمد ضیاء الدین سیالوی ،بن عارف کبیر خواجہ محمد الدین سیالوی،بن شیخ المشائخ خواجہ محمدشمس الدین سیالوی۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادتِ باسعادت15،جمادی الاول،1324ھ،بمطابق1905ء،کوقدوۃالسالکین خواجہ محمد ضیاءالدین سیالوی علیہ الرحمہ کے گھرسیال شریف ضلع سرگودھا پنجاب میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم وتربیت اپنے جدامجدخواجہ محمدالدین سیالوی علیہ الرحمہ کے زیرِ سایہ ہوئی۔ابھی آپ کی عمر مبارک 4سال کی تھی توجدامجد کا انتقال ہوگیا۔جب آپ چار سال،چارماہ،دس دن کے ہوئے تواس وقت کے معروف حافظِ قرآن،حافظ عبدالکریم کی خدمت میں حفظِ قرآنِ ۔۔۔

مزید

پیر طریقت صاحبزادہ ظہورالحق گورداس پوری

پیر طریقت صاحبزادہ ظہورالحق گورداس پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

ریحان رضا خاں بریلوی، مولانا محمد

  ریحان رضا خاں بریلوی، مولانا محمد رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا  محمد ریحان رضا خان۔لقب: ریحانِ ملت۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت مولانا محمد ریحان رضا قادری بن مفسرِ اعظم ہند حضرت  مولانا محمد ابراہیم رضا خاں بن حجۃ الاسلام حضرت مولانا محمد حامد رضا خاں بن اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں قادری فاضل بریلوی بن مولانا نقی علی خاں بن مولانا رضا علی خاں بن حافظ کاظم علی خاں ۔(علیہم الرحمۃ والرضوان)۔(حیاتِ اعلیٰ حضرت) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 18/ذی الحجہ 1325ھ،مطابق  ماہ جنوری/1908ء کو محلہ خواجہ  قطب بریلی (انڈیا) میں ہوئی۔حضرت ریحان ملت مولانا محمد ریحان رضا علیہ الرحمۃ کی ولادت سے پورے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ خاندان کے ہر فرد کا چہرہ مسکرانے لگا۔ چونکہ نبیرۂ اعلیٰ حضرت مفسرِ اعظم ہند کے یہاں یہ پہلی ولادت تھی، کانوں میں اذان و تکبیر پ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا مفتی محمد خلیل خاں برکاتی

حضرت مولانا مفتی محمد خلیل خاں برکاتی رحمۃا للہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مفتی محمد خلیل خان برکاتی ۔لقب: خلیل العلماء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:استاذالعلماء حضرت علامہ مولانا مفتی  محمد خلیل خان قادری برکاتی بن عبدالجلیل خاں بن اسماعیل خاں لودھی۔آپ کاخاندانی تعلق ’’لودھی پٹھان‘‘ سے ہے۔آباؤاجداد کا زیادہ رجحان فوجی ملازمت کی طرف تھا۔ علاوہ ازیں زمینداری کا پیشہ بھی اختیار کیا جاتا تھا، جبکہ آپ کے نانا مولانا عبدالرحمٰن خان عرف لال خان ایک جیّد عالمِ دین،اور حضرت علامہ لطف اللہ علی گڑھی کے تلمیذِ رشید تھے۔(فقہاء سندھ کی علمی خدمات:263) تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت  ماہ ِ ذیقعد1338ھ،مطابق جولائی 1920ء کوموضع ’’کھریری‘‘ ضلع علی گڑھ(انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:  جب آپ کی عمر چھ روز ہوئیتو  والد ماجد کے سایہٗعاطفت سے مح۔۔۔

مزید

عبدالمصطفیٰ اعظمی ، علامہ مولانا ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

 عبدالمصطفیٰ اعظمی ، علامہ مولانا  محمداسمِ گرامی:    عبدالمصطفیٰ۔نسب:سلسلۂ نسب اس طرح ہے:محمد عبدالمصطفیٰ بن شیخ حافظ عبدالرحیم بن شیخ حاجی عبدالوہاب بن شیخ چمن بن شیخ نور محمد بن شیخ مٹھوبابارحمہم اللہ تعالٰی۔والدۂ ماجدہ کا نام حلیمہ بی بی تھا۔ولادت:شیخ الحدیث حضرت علامہ عبد المصطفیٰ اعظمی﷫ ہندوستان کے ضلع اعظم گڑھ کے گنجان آباد قصبہ گھوسی میں ماہِ ذیقعد1333ھ میں شیخ حافظ عبدالرحیم ﷫ کے گھر پیدا ہوئے۔تحصیلِ علم:آپ اپنے والدِ گرامی سے ابتدائی تعلیم حاصل کر کےمدرسۂاسلامیہ گھوسی میں داخل ہوئے اوراردوفارسی کی مزید تعلیم پائی۔ چند ماہ مدرسۂ ناصر العلوم گھوسی میں بھی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد مدرسۂ معروفیہ معروف پورہ میں میزان سے شرح جامی تک پڑھا۔ پھر1351ھ میں مدرسۂ محمدیّہ حنفیہ امروہہ اورمدرسۂ منظرِاسلام بریلی  میں علی الترتیب شیخ العلما حضرت مولانا ش۔۔۔

مزید

احمد سعید شاہ کاظمی، غزالیِ زماں ، علامہ سیّد

 احمد سعید شاہ کاظمی، غزالیِ زماں ، علامہ سیّد اسم گرامی:    سیّد احمد سعید شاہ کاظمی۔کنیت:            ابوالنجم۔اَلقاب:                  غزالیِ زماں،رازیِ دوراں،امامِ اہلِ سنّت۔نسب:           غزالیِ زماں،رازیِ دوراں حضرت علامہ سیّد احمد سعید شاہ صاحب  کاظمی﷫ کا سلسلۂ نسب اس طرح ہے:سیّد احمد سعید شاہ کاظمی بن حضرت سیّد مختار احمد  کاظمی بن حافظ سیّد یوسف علی شاہ چشتی قادری بن مولانا سیّد شاہ وصی اللہ نقشبندی مجددی قادری بن مولانا سیّد شاہ صبغت اللہ نقشبندی مجددی چشتی صابری بن مولانا سیّد شاہ سیف اللہ چشتی قادری بن مولانا سیّد میرمحمد اشرف دہلوی ثم امروہی اِلٰی اٰخِرِہٖ۔۔۔

مزید