/ Saturday, 20 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(317)  تلاش کے نتائج

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا صیفی بن قیظی الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا صیفی بن قیظی الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت سیدنا صیفی بن قینطی رضی اللہ عنہ نام و نسب:۔           صیفی بن قینطی بن عمرو بن سہل بن محزمہ بن قلع بن حریش بن عد الشہل انصار کے قبیلے بنی عبد الاشہل کے فرد ہیں۔ اس لیے انہیں انصاری ، اشہلی لکھا جاتا ہے۔ آپ ابو الہیثم رضی اللہ عنہ بن تیہان کے ہمشہیر زادے ہیں۔ آپ کی والدہ کا نام صعبہ بنت تیہان بن مالک ہے۔ غزوۂ احد میں ضرار بن خطاب کے حملے کے نتیجے میں آپ نے جامِ شہادت نوش کیا۔ رضی اللہ عنہ و ارضاہ، آمین۔ (شہدائے بدر و احد)  ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا خیثمہ ابو سعد بن خیثمہ

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا خیثمہ ابو سعد بن خیثمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حسیل بن جابر

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حُسیل بن جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب:۔        حِسل رضی اللہ عنہ(حُسَیل)بن جابر بن ربیعہ بن فروہ بن حارث بن مازن بن قطیعہ بن عبس ، المعروف یمان عبسی ، آپ حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کے والد ہیں۔           آپ کے آباء و اجداد میں ایک یمان بن حارث بن قطیعہ بن عبس بن بغیض ہیں۔ اس لیے آپ ‘‘یمان’’اور ‘‘قطیعہ’’ کی نسبت سے ‘‘القطیعی’’ اور ‘‘عبس’’ کی نسبت سے ‘‘العبسی’’ بھی کہلاتے ہیں۔ یمان کا اصل نام جروہ بن حارث بن قطیعہ بن عبس ہے۔           جروہ کو یمان کہنے کی وجہ یہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ ان سے اپنی قوم میں کسی فرد کا قتل ہوگیا ت۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا انیس بن قتادہ

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا اُنیس بن قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام ونسب  انیس رضی اللہ عنہ بن قتادہ بن ربیعہ بن خالد بن حارث بن عبید بن زید بن مالک بن عوف عمرو بن مالک بن اوس۔ آپ خنساء بنت خدام اسدیہ رضی اللہ عنہا کے شوہر نامدار ہیں۔ بدری صحابی ہیں۔ غزوہ احد میں اخنس بن شریق کے ہاتھوں زخمی ہو کر جامِ شہادت نوش فرمایا ۔ بعض اہل علم نے آپ کا نام ’’انس ‘‘ بھی ذکر کیا ہے۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین  ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا یزید بن خاطب بن امیہ

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا یزید بن خاطب بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حارث بن عدلی بن خرشمہ (بنو خطمہ)

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حارث بن عدلی بن خرشمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ (بنو خطمہ)  ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبد اللہ بن جحش

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبد اللہ بن جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب عبداللہ بن جحش بن ریاب بن یعمر  بن صبرۃ مرۃ بن کثیر بن غنم  بن دودان بن اسد بن خزیمہ۔ اولادِ اسد سے ہونے کی وجہ سے اسدی کہلاتے ہیں۔ آپ آنحضرت ﷺ کے پھوپھی زاد ہیں۔ آپ کی والدہ ، رسول اکرم ﷺ کی پھوپھی امیمہ بنت عبد المطلب ہیں۔ آپ بنو عبد شمس کے اور دوسری روایت کے مطابق حرب بن امیہ کے حلیف تھے۔ واقدی کے بیان کے مطابق آپ نے ان دنوں اسلام قبول کیا جبکہ رسول اللہ ﷺ نے دارِ ارقم کو ابھی مرکز دعوت وتبلیغ نہیں بنایا تھا۔ آپ اور آپ کے بھائی  ابو احمد عبد بن جحش  ان اولین مہاجرین میں سے ہیں جنہوں نے دوبار ہجرت کا شرف حاصل کیا ۔ آپ کا ایک بھائی عبید اللہ بن جحش سرزمین حبشہ مین جا کر نصرانی ہو گیا تھا اور اسی حالت میں فوت ہو گیا تھا۔ ام حبیبہ بنت   ابی سفیان اس کی زوجیت میں تھیں۔اس کے ارتداد کے سبب ان ک۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ابو حیہ

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ابو حیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام ونسب واقدی کے بیان کے مطابق آپ کا نام و نسب یوں ہے: مالک بن عمرو بن ثابت بن کلفہ بن ثعلبہ بن عمرو بن عوف۔ بعض اہلِ علم نے آپ کا نام ’’ عامر ‘‘ اور آپ کی کنیت ’’ ابو حنہ‘‘ لکھی ہے۔ آپ سعد بن خیثمہ کے مادری بھائی ہیں ۔ بدری صحابی ہیں ۔ آپ بھی غزوہ احد میں جامِ شہادت نوش فرما کر فائز المرام ہوئے۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین  ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عباد بن سہل

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عباد بن سہل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب:۔  عباد رضی اللہ عنہ بن سہل بن محزمہ بن قلع بن حریش بن عبد الشہل۔           انصار کے قبیلے بنو عبد الشہل کے فرد ہیں۔ صفوان بن امیہ جمحی کے ہاتھوں غزوۂ احد مین قتل ہر کو مرتبہ شہادت پر فائز ہوئے۔ رضی اللہ عنہ و ارضاہ، آمین۔ (شہدائے بدر و احد)  ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبید بن تیہان

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبید بن تیہان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام  و نسب:۔           عبید رضی اللہ عنہ بن تیہان بن مالک بن عمر و بن جشم بن حارث بن خزرج بن عمرو(النبیت)بن مالک بن اوس ، انصاری۔ابو الہیثم بن تیہان انصاری کے بھائی ہیں۔           آپ ان بلند مرتبہ اور خوش نصیب ستر انصار میں سے ہیں جنہون نے عقبہ ثانیہ کے موقع پر رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  کے دست مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔ بدری ہیں، غزوۂ احد میں عکرمہ بن ابی جہل کے ہاتھوں جامِ شہادت نوش فرما کر مکینِ خلد بریں ہوئے۔ رضی اللہ عنہ و ارضاہ، آمین۔ (شہدائے بدر و احد) ۔۔۔

مزید