/ Saturday, 20 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(317)  تلاش کے نتائج

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عامر بن مخلد بن حارث الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عامر بن مخلد بن حارث الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  بن حارث اوربعضوں نے کہاعامربن مخلد جنگ احد میں شہیدہوئے۔اس کو ابوموسیٰ بن عقبیٰ نے ابن شہاب سے روایت کرکے بیان کیا۔اوریہ انصار میں سے ہیں۔ان کا تذکرہ ابونعیم اور ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمرو بن قیس بن مالک

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمرو بن قیس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ  عمرو رضی اللہ عنہ بن قیس بن مالک بن کعب بن عبد الاشہل بن حارثہ بن دینار بن نجّار۔ آپ کی کنیت "ابو حمام" ہے۔           آپ نے بھی غزوۂ احد میں جامِ شہادت نوش فرمایا۔ (شہدائے بدر و احد)    ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا مالک بن سنان بن عبید الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا مالک بن سنان بن عبید الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن سنان بن عبید بن ثعلبہ بن عبید بن الابجر (اور ابجر سے مراد خدرہ بن عوف بن حارث بن خزرج انصاری خزرجی خدری ہے جو ابو سعید خدری کے والد تھے) یہ صاحب غزوۂ احد میں شہید ہوئے تھے اور انھیں عراب بن سفیان الکتانی نے قتل کیا تھا۔ جب احد میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر زخم آیا، تو مالک بن سنان نے حضور کے خون کو چوس کر نگل لیا، اس پر حضور نے فرمایا جو شخص ایسے آدمی کو دیکھنا چاہے جس کے خون میں میرا خون شامل ہوگیا ہے وہ مالک بن سنان کو دیکھ لے ایک موقع پر جناب مالک تین دن بھوکے رہے اور کسی سے کچھ نہ مانگا حضور نے فرمایا جو شخص ایسے آدمی کو دیکھنا چاہے جس کی پارسائی نے اسے سوال نہ کرنے دیا وہ مالک بن سنان کو دیکھے۔ ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا قیس بن عمرو بن قیس

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا قیس بن عمرو بن قیس بن زید بن سواد بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب             قیس رضی اللہ عنہ بن عمرو بن قیس بن زید بن سواد  بن مالک بن غنم، انصاری۔ آپ نے بھی غزوۂ احد میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے جامِ شہادت  نوش کیا۔ (شہدائے بدر و احد)۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمرو بن ثابت بن وقش الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمرو بن ثابت بن وقش الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  بن وقش بن زعبہ بن زعوراء بن عبدالاشہل انصاری اوسی اشہلی ۔سلمہ بن ثابت کے بھائی اورعباد بن بشرکے چچاکے بیٹے تھے۔عمروکالقب اسیرم بنی عبدالاشہل زیادہ مشہورہے۔یہ حذیفہ بن یمان کی بہن کے بیٹے تھے۔احد کے دن شہید ہوئے انھیں کی بابت کہاگیاہے کہ یہ ایسے جنتی ہیں جنھوں نے ایک وقت کی بھی نماز نہیں پڑھی یہ طبری کاقول ہے ہمیں ابوجعفر یعنی احمد نے اپنی سند کے ساتھ یونس بن بکیرسے انھوں نے محمد بن اسحاق سے روایت کرکےخبردی وہ کہتےتھے مجھ سے حصین بن عبدالرحمن بن عمروبن سعدبن معاذ نے ابوشقیق مولای ابن ابی احمد سے انھوں نے حضرت ابوہریرہ سے روایت کرکے خبردی کہ وہ اکثرلوگوں سے پوچھاکرتےتھے کہ بتاؤ وہ کوجنتی ہے جس نے اللہ کے لیے ایک وقت کی بھی نماز نہ پڑھی ہوجب لوگ نہ بتاسکتےتوخودہی جواب دیتے کہ وہ اصیرم بنی عبدالاشہل یعنی عمرو۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ثابت بن عمرو بن زید الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ثابت بن عمرو بن زید الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب             ثابت بن عمرو بن زید بن عدی بن سواد بن مالک بن غنم بن مالک  بن نجّار۔             بدری صحابی ہیں۔غزوۂ احد میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر جان فدا کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش فرما کر اللہ تعالیٰ کے مہمان جا بنے۔ (شہدائے بدر و احد)۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حارث بن اوس بن معاذ

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حارث بن اوس بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حارث رضی اللہ عنہ بن اوس بن معاذ بن نعمان بن امریٔ القیس بن زید بن عبد الاشہل ، آپ کی کنیت ‘‘ابو أوس ’’ہے۔           آ پ کی والدہ کا نام و نسب ہند بنت کماک بن امریٔ القیس بن زید بن عبد الاشہل ہے۔وہ اسید بن حضیر بن سماک کی پھوپھی تھیں۔ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرنے کی سعادت اور شرف حاصل ہے۔ حارث بن اوس، سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے برادر ززادے ہیں۔ ہجرتِ مدینہ کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ مہاجر مکی اور آپ کے درمیان مواخات کرائی۔ رسولِ اکرم ﷺ نے گستاخ رسول کعب بن اشرف یہودی کے قتل کےلیے جن صحابہ کرام کو روانہ فرمایا تھا، آپ بھی ان میں شامل تھے۔ یہ لوگ جب اس ظالم و گستاخ کو کیفر کردار تک پہنچا رہے تھے، ساتھ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ابو سفیان بن حارث بن قیس الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ابو سفیان بن حارث بن قیس الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابوسفیان بن حارث بن قیس بن زید بن ضبیعہ بن زید بن مالک بن عوف انصاری اوسی،ایک روایت میں ہے کہ غزوہ ٔاحد میں شہیدہوئے،اورایک میں غزوہ ٔخیبرکاذکر ہے۔ ابوجعفرنےباسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے،انہوں نے عمران بن سعد بن سہیل بن حنیف سے،انہوں نے بنوعمروبن عوف کے ایک آدمی سے روایت کی،کہ جب حضورِاکرم غزوۂ احد کو روانہ ہوئے تو آپ کے ساتھ ابوسفیان اورایک صحابی بھی تھے،ان صاحب نے دعاکی،اے اللہ!تو مجھے اس غزوہ میں شہادت نصیب فرما،اورمجھے میرے اہل وعیال کی طرف واپس نہ کر،ابوسفیان نے دعاکی،اے اللہ!تومجھے میرے اہل وعیال کی طرف واپس کرنا،تاکہ میں ان کی کفالت کروں،حضور کے ساتھ مل کر جہادکروں،اوران کی صحبت سے مستفیض ہوں،لڑائی میں ابوسفیان شہید ہوگئے اور دوسرے صحابی بچ کر آگئے،صحابہ نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ا۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا اوس بن ثابت بن المنذر الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا اوس بن ثابت بن المنذر الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام ونسب اوس بن ثابت بن منذر بن حرام بن عمرو بن زید منات بن عدی بن عمرو بن مالک بن نجار، انصاری آپ شاعر اور مداح ِ رسول سیدنا حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے بھائی ہیں۔ آپ کو بیعت عقبہ میں اور بعدازاں غزوہ بدر میں شرکت کی سعادت حاصل ہے۔ ابن القداح عبداللہ بن محمد بن عمارہ انصاری کی روایت کے مطابق آپ نے غزوہ احد میں جام ِ شہادت نوش فرما کر جان جانِ آفریں کے سپرد کر دی۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین سیدنا اوس بن ثابت ابن منذر۔ قبلہ بنی عمرو بن مالک بن نجار سے ہیں۔ انصاری ہیں نجاری ہیں جنگ احد میں شہید ہوئے۔ یہ ابن اسحاق اور عروہ بن زبیر کا قول ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)  ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حبیب بن یزید بن تیم

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حبیب بن یزید بن تیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب             حبیب رضی اللہ عنہ بن زید بن تمیم  بن اُسید بن خفاف، انصاری۔ انصار کے قبیلے بنو بیاضہ میں سے ہیں۔             غزوۂ احد میں خلعتِ  شہادت سے فیض یاب ہوئے۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین۔  ۔۔۔

مزید