/ Friday, 19 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(317)  تلاش کے نتائج

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حارث بن ثابت بن سفیان الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حارث بن ثابت بن سفیان الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن ثبت بن سفیان بن عدی بن عمرو بن امرء القیس بن مالک اغر بن ثعلبہ بن کعب بن خزرج بن حارث انصاری خزرجی احد کے دن شہید ہوئے۔ ابو عمر نے ان کا ذکر اسی طرح لکھا ہے اور ابو موسی  نے ابن مندہ پر استدراک کرنے کے لئے ان کا ذکر اسی طرح لکھا ہے اور کہا ہے کہ (ان کا نام) حارث بن ثبت بن سعید بن عدی بن عمرو بن امرء القیس (ہے) مگر یہ صحیح نہیں پہلا ہی قول صحیح ہ انھوں نے سفیان کے بدلے سعید کہا ہے حالانکہ سفیان ہی صحیح ہے۔ انکا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا رفاعۃ بن عمرو

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا رفاعۃ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب:۔           رفاعہ رضی اللہ عنہ بن عمرو بن زید بن عمر و بن ثعلبہ بن مالک بن سالم بن غنم بن عوف بن خزرج ، انصار کے قبیلے بنو سالم میں سے ہیں۔           آپ بیعت عقبہ اور غزوۂ بدر میں شریک تھے۔غزوۂ احدمیں شہادت سے ہمکنار ہوئے۔ آپ کی کنیت ابو الولید ہے۔ آپ کے دادا زید بن عمرو کی کنیت بھی ابو الولید تھی۔ اس لیے آپ کو ‘‘ابن ابی الولید’’بھی کہا جاتا ہے۔ رضی اللہ عنہ و ارضاہ، آمین۔ (شہدائے بدر و احد)  ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ثقب ابن فروہ بن البدن الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ثقب ابن فروہ بن البدن الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  انصاری ساعدی۔ واقدی نے ایسا ہی بیان کیا ہے اور عبداللہ بن محمد نے اور ابراہیم بن سعد نے ابن اسحاق سے ثقیب بن فروہ روایت کیا ہے۔ یہی ہیں جن کو بعض لوگ  اخرس کہتے ہیں اور بعض کتب سیر میں ان کا امام ثقف فے کے ساتھ ہے مگر صحیح ثعب یا ثقیب ہے بے کے ساتھ جیسا کہ ابن قداع نے کہا ہے۔ یہ ابن قداح وہی محمد بن عمارہ انصاری عالم نسب ہیں انصار کے نسب کو یہ سب سے زیادہ جانتے ہیں۔ یہ ثقب ابو اسید ساعدی کے چچازاد بھائی ہیں احد میں شہید ہوئے تھے۔ ہم نے ابو اسید ساعدی کے تذکرہ میں بیان کیا ہے کہ بعض لوگ (ان کے دادا کا نام) بدن کہتے ہیں اور بعض لوگ بدی کہتے ہیں۔ انک ا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسینے لکھاہے مگر ابو موسی نے کہا ہے کہ (ان کا نام) ثقیف (ہے) حالانکہ یہ وہم ہے بعد اس کے انھوںنے کہا ہے کہ ثقب احد کے دن شہید ہو۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ابوہبیرہ بن حارث بن علقمہ الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ابوھبیرہ بن حارث بن علقمہ الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابوہبیرہ بن حارث بن علقمہ بن عمروبن کعب بن مالک بن نجار انصاری خزرجی نجاری غزوہ احد میں شہیدہوئے،ان کی کنیت ہی ان کا نام ہے،ایک روایت میں ابواسیرہ مذکورہے،ان کا ذکرپہلے گزرچکاہے۔ ابوالفضل مدینی مخزومی نے باسنادہ تا ابویعلی،ہارون بن معروف سے،انہوں نے عبداللہ بن وہب سے،انہوں نے محزمہ سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے سعیدبن نافع سے روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی نے مجھے ایک دن دیکھا،کہ میں اشراق کی نماز طلوع آفتاب کے دوران پڑھ رہاتھا،انہوں نے اسے غلط قراردیا،اورمجھے ٹھیک طلوع آفتاب کے دوران نماز پڑھنے سے منع کیا،کیونکہ آپ نے فرمایاتھا،اس کا طلوع شیطان کے دونوںسینگوں کے درمیان سے ہوتاہے،ابویعلی نے اسے اسی طرح روایت کیاہے۔ سعیدتابعی ہیں اور انہیں اس کاعلم نہ تھا،کہ غزوہِ احد میں کو شہیدہوا۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ضمرہ بن عمرو بن کعب

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ضمرہ بن عمرو بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب:۔           ضمرہ رضی اللہ عنہ بن عمرو (بقول بعض :بشر)بن کعب بن عدی۔           قبیلہ جہینہ کے فرد ہیں۔ انصار کے قبیلے خزرج کے خاندان بنو طریف کے حلیف تھے۔ غزوۂ بدر میں شریک ہوئے تھے۔ اور غزوہ احد میں جامِ شہادت نوش فرما کر مکین جنت مکان ہوئے۔ رضی اللہ عنہ و ارضاہ، آمین۔ (شہدائے بدر و احد)۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبادۃ بن الخشخاش الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبادۃ بن الخشخاش الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بدر میں شریک ہوئے۔ اور احد میں شہید ہوئے۔ اور ابن اسحاق کہتے ہیں کہ شہدائے احد میں سے نعمان بن مالک ،المجذر بن زیاد اور عبادۃ بن الخشخاش کو ایک ہی قبر میں دفن کیا گیا۔۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا رفاعۃ بن وقش الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا رفاعۃ بن وقش الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ اکثر تذکرہ نگاروں نے آپ کے والد کا نام وقش اور بعض نے قیس بھی لکھا ہے۔ آپ  کافی عمر رسیدہ تھے۔ غزوۂ احد میں شرکت کی تو آپ اور آپ کے بھائی ثابت بن وقش رضی اللہ عنہ  دونوں مرتبہ ٔ شہادت سے سرفراز  ہوئے۔ آپ کو خالد بن ولید  نے قتل کیا  کیوں کہ اس وقت تک مسلمان نہیں ہوئے تھے اور کفار کی طرف سے جنگ میں شریک تھے۔ (شہدائے بدر و احد)  ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا انس بن النضر بن ضمضم الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا انس بن النضر بن ضمضم الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن نضر بن ضمضم۔ انکا نسب انس بن مالک کے بیان میں گذر چکا ہے۔ یہ انس انس بن مالک خادم نبی ﷺ کے چچا ہیں۔ جنگ احد میں شہید ہوئے۔ ہمیں ابو عبداللہ محمد بن محمد بن سرایا بن علی بلدی وغیرہ نے اپنی سند سے محمد بن اسمعیل بخاری سے نقل کر کے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں زیاد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے حمید طویل نے انس ابن مالک سے انھوں نے اپنے چچا انس بن نضر سے نقل کر کے خبر دی کہ میرے چچا جنگ بدر میں حاضر نہ تھے تو انھوں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ سب ے پہلا جہاد جو آپ نے کیا اس میں میں حاضر نہ تھا واللہ اب اگر اللہ تعالی مجھے مشرکین کے ساتھ لڑنے کا کوئی موقع دکھائے گا تو دیکھیے گا کہ میں کیا کرتا ہوں چنانچہ جب جنگ احد ہوئی اور مسلمانوں کے قدم ہٹ گئے تو انس بن نضر نے کہا کہ یا اللہ میں تیرے سامنے عذر خواہی کرتا ہوں اس فعل س۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سعد بن الربیع بن ابی زُہیر الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سعد بن الربیع بن ابی زُہیر الانصاری رضی اللہ عنہ بدر میں شریک ہوئے اور احد میں شہید ہوئے۔ انہیں اور ان کے چچا زاد بھائی خارجہ بن زید الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایک ہی قبر میں دفن کیا گیا۔۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا مالک بن ایاس

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا مالک بن ایاس رضی اللہ تعالیٰ عنہ خزرجی، انصاری ہیں۔ آپ نے بھی غزوۂ احد میں جامِ شہادت نوش فرمایا۔ (شہدائے بدر و احد) ۔۔۔

مزید