/ Thursday, 25 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(317)  تلاش کے نتائج

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عتبہ بن ربیع بن رافع الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عتبہ بن ربیع بن رافع الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  بن رافع بن عبید بن ثعلبہ بن عبدبن ابجرانھیں ابجرکانام خدرہ ہے یہ عتبہ انصاری خدری ہیں غزوۂ احد میں شہید ہوئے یہ ابن اسحاق نے بیان کیاہے ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا خلاد بن عمرو بن الجموح الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا خلاد بن عمرو بن الجموح الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بدر میں اپنے والد اور بھائی کے ساتھ شریک اور احد میں یہ اور ان کے والد شہید ہوئے۔۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمرو بن الجموح بن زید الانصاری

   بن زیدبن حرام بن کعب بن سلمہ۔انصاری سلمی۔بنی جثم بن خزرج سے ہیں۔بیعت عقبہ اوربدرمیں شریک تھے مگرابن اسحاق نے ان کو شرکائے بدرمیں ذکرنہیں کیا۔احد کے دن شہید ہوئےتھےاوریہ اورعبداللہ بن عمروبن حرام حضرت جابرکے والدایک ہی قبرمیں مدفون ہوئے تھےیہ دونوں سالے بہنوئی تھے۔شعبی نے روایت کی ہے کہ انصاری کے خاندان بنی سلمہ سے کچھ لوگ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں آئے توآپ نے پوچھاکہ اے بنی سلمہ تمھارا سردارکون ہے لوگوں نے جواب دیا کہ جد بن قیس غرامین کچھ بخل ہے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ بحل سے زیادہ اورنون مرص ہوگالہذاتمھاراسرداریہ گھونگھروالاسفیدرنگ کاآدمی یعنی عمروبن جموح ہے اسی واقعہ کی طرف شاعر نے ان اشعار ہیں اشارہ کیاہے۔ ۱؎        وقال رسول اللہ والحق مولہ            &۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن وھب الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن وھب الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن عمروبن وہب بن ثعلبہ بن وقش بن ثعلبہ بن طریف بن خزرج بن ساعدہ۔انصاری خزرجی ثم الساعدی۔ابن شہاب اورابن اسحاق نے ان لوگوں کے نام میں جواحد کے دن قبیلہ بنی ساعدہ سے شہید ہوئے عبداللہ بن عمرو کانام بھی لکھاہے اور ابن اسحاق نے ظریف تک ان کا نسب بھی بیان کیا ہے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہےاور ابوعمر نے کہاہے کہ طریف کی جس قدر اولادہےوہ سعد بن معاذ کے گروہ میں شامل ہے۔میں کہتاہوں کہ اس کو ابن مندہ نے یونس بن بکیر سے انھوں نے ابن اسحق سے نقل کیا ہے کہ یہ عبداللہ سعد بن معاذ کے گروہ سے تھے جوروایت ہم نے بواسطہ یونس کے ابن اسحق سےنقل کی ہے۔اس میں بھی اسی طرح ہے۔مگریہ غلط ہے صحیح یہ ہے کہ سعد بن عبادہ کے گروہ سے ہیں اس وجہ سے کہ سعد بن معاذ توقبیلہ اوس سے ہیں اور بنی طریف قبیلہ ساعدہ سے ہیں جو خزرج کی شاخ ہے اور بن۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عنترۃ مولی سلیم بن عمرو الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عنترۃ مولی سلیم بن عمرو الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ عنترہ سلمی ذکوانی ہیں بنی سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ کے جوانصارکی ایک شاخ کے حلیف تھے بدر میں شریک تھےابن ہشام نےایساہی بیان کیاہےاورابن اسحاق اورابن عقبہ نے کہاہے کہ یہ سلیم بن عمروبن حدیدہ انصاری کے غلام تھے۔بدرمیں شریک تھے اوراحد میں شہید ہوئے ان کونوفل بن معاویہ ویلمی نے شہید کیاتھا۔ہمیں عبداللہ بن سمین نے اپنی سند کے ساتھ یونس بن بکیرسے انھوں نے ابن اسحاق سے شرکائے بدرکے ناموں میں روایت کرکے خبردی کہ سلیم بن عمروبن حدیدہ کے غلام عنترہ بھی بدرمیں شریک تھے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ میں کہتاہوں کہ ابن ہشام کی کتاب میں میں نے اس طرح لکھادیکھاہے کہ بنی سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ سے سلیم بن عمروبن حدیدہ اورعنترہ جوسلیم ابن عمروکے غلام تھےبدرمیں شریک تھے واللہ اعلم۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمرو بن مطرف بن علقمہ الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمرو بن مطرف بن علقمہ الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن عمرو۔اوربعض لوگ کہتےہیں مطرف بن علقمہ انصاری ہیں خاندان بنی عمرو ابن مبذول سے۔احد میں شہیدہوئےتھے۔ہمیں ابوجعفر نے اپنی سند کے ساتھ یونس بن بکیر سے انھوں نے ابن اسحاق سے شہدائے احد کے ناموں میں روایت کرکے خبردی کہ بنی عمرو بن مبذول عمروبن مطرف بن عمروبھی تھےیونس نے اورسلمہ نے ابن اسحاق سے ان کا نسب اسی طرح نقل کیا ہےاورزیادبن عبداللہ بکائی نے ابن اسحاق سے عمروبن مطرف بن علقمہ نقل کیاہے اورموسیٰ بن عقبہ نے ابن شہاب سے شہدائے احد کے ناموں میں نقل کیاہے کہ بنی عوف بن عمروسے عمروبن مطرف بن علقمہ بھی موجودتھے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہےاورابوعمرنے کہاہے کہ ان کا نام عمرو بن مطرف یا مطرف بن عمروبن علقمہ بن ثقف ہے انصاری ہیں غزوہ احد میں شہیدہوئےتھے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عباس بن عبادۃ بن نضلۃ الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عباس بن عبادۃ بن نضلۃ الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب:۔           عباس رضی اللہ عنہ بن عبادہ بن نضلہ بن مالک بن عجلان بن زید بن غنم سالم بن عوف بن عمرو بن عوف بن خزرج۔           آپ ان لوگوں میں سے ہیں۔ جنہیں بیعت عقبہ ثانیہ میں حاضر ہو کر رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ مبارک میں ہاتھ دے کر بیعت کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ ابن اسحاق کی روایت کے مطابق آپ بیعت عقبہ اولیٰ اور ثانیہ دونوں میں شریک تھے۔اور بعض اہل علم نے لکھا ہے۔ کہ آپ انصار کے ان چھ خوش نصیب اور ممتاز افراد میں سے ہیں جنہوں نے مکہ مکرمہ جاکر رسول اللہ ﷺ سے ملاقات کر کے اسلام قبول کیا تھا۔ قبول اسلام کے بعد آپ وہیں رسول اکرم ﷺ کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں ہی مقیم رہے آنکہ رسولِ اکرم ﷺ کی ہجرت مدینہ کے بعد آپ مدینہ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سلمۃ بن ثابت بن وقش الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سلمۃ بن ثابت بن وقش الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب             سلمہ رضی اللہ عنہ بن ثابت بن وقش بن زغبہ بن زعورائ عبد الاشہل انصاری، اشہلی ہیں۔             غزوۂ احد میں آپ اور  آپ کے بھائی عمرو بن ثابت رضی اللہ عنہ دونوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ آپ کو ابو سفیان بن حرب نے قتل کیا تھا۔             ابن اسحاق کی روایت میں عاصم بن عمر بن قتادہ سے  بیان ہے کہ سلمہ رضی اللہ عنہ کے والد  ثابت رضی اللہ عنہ اور چچا رفاعہ رضی اللہ عنہ نے بھی غزوۂ احد میں شہادت پائی۔ (شہدائے بدر و احد)  ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا المجذر بن زیاد بن عمرو

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا المجذر بن زیاد بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہم ان کا نسب ان کے بھائی عبداللہ بن زیاد کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں۔ وہ خاندانی لحاظ سے بلوی ہیں، اور وہ انصار کے حلیف تھے۔ یہ وہی آدمی ہیں جنہوں نے زمانۂ جاہلیت میں سوید بن صامت کو قتل کیا تھا اور جنگ بعاث کی آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ بعد میں مسلمان ہوگئے اور غزوۂ بدر میں شہادت پائی۔ ہمیں بحتری بن ہشام بن خالد بن اسد بن عبدالعزی نے ابوجعفر سے اس نے یونس سے، اس نے ابن اسحاق سے روایت کی کہ اس سے یزید بن رومان نے اس نے عزہ بن زبیر سے، اس نے ابن شہاب، محمد بن یحییٰ بن حبان اور عاصم بن عمر بن قتادہ اور عبداللہ بن ابوبکر وغیرہ سے غزوۂ بدر کے بارے میں بیان کیا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر میدان جنگ میں تمہارا آمنا سامنا بھتری سے ہوجائےتو اسے قتل نہ کرنا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ یہ شخص مکے کے ان لوگوں میں سے تھا جس نے ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سلیم بن عمرو بن حدیدۃ الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سُلیم بن عمرو بن حدیدۃ الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بدر میں شریک ہوئے اور اپنے غلان عنترۃ  کے ساتھ احد میں شہید ہوئے۔۔۔۔

مزید