/ Wednesday, 24 April,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(317)  تلاش کے نتائج

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حارث بن عقبہ بن قابوس

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حارث بن عقبہ بن قابوس  رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن عقبہ بن قابوس۔ اپنے چچا وہب بن قابوس کے ہمراہ جبل مزینہ سے کچھ اپنی بکریاں لے ہوئے مدینہ آئے تھے بمدینہ کو دیکھا تو خالی تھا پوچھا کہ سب لوگ کہاں گئے کسی نے بتایاکہ احدمیں مشرکوں سے لڑنے گئے ہیں چنانچہ یہ دونوں مسلمان ہو کر نبی ﷺ کے پاس (احد میں) گئے اور مشرکوں سے خوب لڑے یہاں تک کہ دونوں شہید ہوگئے رضی اللہ عنہما ان کا تزکرہ ابو عمر نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبید بن معلی الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبید بن معلی الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  بن حارثہ بن زیدبن ثعلبہ بن عدی بن مالک بن زید مناہ بن حبیب بن عبدحارثہ بن مالک بن عضب بن جثم بن خزرج ۔مالک بن زیدمناہ کی اولاد بنی زریق کی حلیف تھی ۔اورحبیب اورزریق دونوں (آپس میں )بھائی بھائی تھے۔یہ عبیدانصاری زرقی ہیں۔غزوۂ احد میں شہیدہوئے ان کوعکرمہ بن ابی جہل نے شہیدکیاتھا۔اس کو ابن اسحاق نے بیان کیاہے ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سلیم بن الحارث الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سلیم بن الحارث الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سُلیم بن الحارث بن ثعلبۃ السلمی الانصاری، بنی سلمۃ سے تھے، بدر میں بھی شریک ہوئے۔اور احد میں شہید ہوئے۔ ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حباب بن قیظی الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حباب بن قیظی الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن قیظی۔ انکی والدہ صعبہ بنت تیہان ہیں جو بہن ہیں ابو الہیثمبن تیہان کی۔ احد کے دن شہید ہوئے ابن شہاب نے کہا ہے کہ رسول خدا ﷺ کے ہمراہ جو مسلمان انصار کی شاخ بنی نبیت سے شہید ہوئے تھے نان میں حباب بن قیظی بھی تھے اور ابن اسحاق نے کہا ہے کہ یہ بنی عبد الاشہل سے تھے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے میں کہتا ہوں کہ عبد الاشہل بھی نبیت کی شاخ ہے کیوں کہ نبیت لقب ہے عمرو بن مالکبن اوس کا اور عبد الاشہل بیٹے ہیں جشم بن حارث بن جزرج بن عمرو نبیت کے ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے خای معجمہ اور بای موحدہ کی ردیف میں کیا ہے اور امیر ابو نصر نے حباب بجائے مہملہ مضمومہ کی ردیف میں لکھاہیک ہ حباب بن قیظی انصاری احد کے دن شہید ہوئے ان کی والدہ صعبہ بنت تیہان ہیں۔ اور موافق روایت مروزی کے ابن ایوبسے اور ان کی ابن سعد سے ابن اسحاق۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ثعلبہ بن سعد بن مالک الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ثعلبہ بن سعد بن مالک الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن سعدبن مالک بن خالد بن ثعلبہ بن حارثہ بن عمرو بن خزرج بن ساعدہ۔ یہ ابو عمر کا قول ہے اور انھوں نے کہا ہے کہ یہ ابو حمید ساعدی کے چچا ہیں اور سہل بن سعد ساعدیکے چچا ہیں اور ابن مندہ اور ابو نعیم نے کہا ہے کہ یہ سہل بن سعد ساری کے چچا ہیں۔ بدر میں شریک تھے اور احد یں شہید ہوئے کوئی اولاد نہیں چھوڑی۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ میں کہتاہوں کہ یہ ثعلبہ بن سعد وہی ثعلبہ بن سعد ساعدی ہیں جن کا ذکر اس سے پہیل ہوا ابو عمر نے جو ان کا تذکرہ پھر بیان لکھا تو ان پر اعتراض نہیں ہوسکتا ہاں ابن مندہ اور ابو نعیم پر اعتراض ہوسکتا ہے اور ابو عمر نے جو یہ کہا ہے کہ یہ ابو حمید کے چچا ہیں اور سہل کے چچا ہیں اس میں البتہ اعتراض ہے مگر عدوی کے قول کے موافق یہ بھی صحیح ہے کیوں کہ انھوں نے سہل بن سعد کو سعد بن مالک کا بیٹا قرا۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا قیس بن مخلد الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا قیس بن مخلد الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ثعلبہ بن صخربن حبیب بن حارث بن ثعلبہ بن مازن بن نجار۔انصاری خزرجی مازنی۔بدر میں  شریک تھےیہ ابن شہاب اورابن اسحاق کاقول ہےاوراحد میں شہید ہوئے۔ان کا تذکرہ ابوعمر اورابوموسیٰ نے لکھاہے میں کہتاہوں کہ ابوموسیٰ نے قیس بن مخلد کا تذکرہ اپنی کتاب میں دوجگہ کیا ہے ایک جگہ تویوں لکھاہےکہ قیس بن مخلد انصاری اوراپنی سند کے ساتھ ابن شہاب سے شرکائے بدرکے ناموں میں انصارکے خاندان خزرج کی شاخ بنی ثعلبہ بن مازن بن نجار سے قیس بن مخلد کانام روایت کیاہے اوردوسرے مقام میں یوں لکھاہے قیس بن مخلد بن ثعلبہ بن مازن نجاری بدرمیں شریک تھےاوراحد میں شہیدہوئے ابوموسیٰ نے چونکہ ایک جگہ قیس کو ثعلبہ بن مازن کا بیٹا لکھاہوا دیکھااوریہ دیکھاکہ وہ احد میں شریک ہوگئے تھےاوردوسری جگہ ثعلبہ اورمازن کے درمیان میں کئی نام دیکھےاورشہادت احد کا ذک۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سعید بن سوید بن قیس الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سعید بن سوید بن قیس الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب:۔           سعید رضی اللہ عنہ بن سوید بن قیس بن عامر بن عباد (عبید) بن ابجر، انصار میں سے خدرہ کی نسل میں سے ہیں۔           آپ نے غزوۂ احد میں جامِ شہادت نوش کیا۔ رضی اللہ عنہ و ارضاہ، آمین۔ (شہدائے بدر و احد)۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ابو ایمن مولی عمرو بن الجموح الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ابو ایمن مولی عمرو بن الجموح الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابو ایمن،مولائے عمروبن جموح،غزوۂ احد میں شہید ہوئے تھے،ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے ، انہوں نے ابنِ اسحاق سے بہ سلسلۂ شہیدانِ احد از بنوسلمہ و بنوحرام بن کعب وابوایمن اور خلاد بن عمرو کا ذکرکیا ہے،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیاہے۔ ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا نعمان بن عبد عمرو الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا نعمان بن عبد عمرو الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن عبدہ عمرو بن مسعود بن عبد الاشہل بن حارثہ بن دینار بن بخار انصاری خزرجی غزوۂ بدر میں اپنے بھائی ضحاک بن عبدِ عمرو کے ساتھ شریک تھے۔ ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے بدر جن کا تعلق بنو دینار بن بخار سے تھا پھر ان کا جن کا تعلق بنو مسعود بن عبد الاشہل سے تھا النعمان بن عبد عمرو بن مسعود اور ان کے بھائی نے ضحاک بن عبد عمرو کا ذکر کیا ہے جناب نعمان احد میں بھی شریک تھے جہاں وہ شہید ہوگئے تھے یونس نے ابن اسحاق سے اسی سند سے ذکر کیا ہے کہ وہ اور ان کے بھائی ضحاک لاولد تھے تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابراہیم بن رسول اللہ

حضرت ابراہیم بن رسول اللہﷺ نام ونسب:  اسمِ گرامی: حضرت ابراہیم ﷜۔ سلسلۂ نسب اسطرح ہے: حضرت اہیم رضی اللہ عنہ بن سید المرسلین  خاتم النبین حضرت محمد ﷺ بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف بن قصی بن کالب بن مرہ بن کعب بن لوئی بن غالب بن فہر بن مالک ۔(رضی اللہ عنہم اجمعین)یہ حضورِ اکرم ﷺ کی اولاد مبارکہ میں سب سے آخری فرزند ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت27/ذوالقعدہ 8ھ،مطابق 17/مارچ 630ء بروز بدھ، مدینہ منورہ کے قریب مقام ’’عالیہ‘‘ کے اندر حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے شکم مبارک سے پیدا ہوئے۔ اس لیے مقام عالیہ کادوسرا نام ''مشربۂ ابراہیم ''بھی ہے۔ ان کی ولادت کی خبر حضورِ اکرم ﷺ کے آزاد کردہ غلام حضرت ابو رافع ﷜ نے مقام عالیہ سے مدینہ آ کر بارگاہِ اقدس میں سنائی۔ یہ خو ش خبری سن کر حضورِ اکرم ﷺنے انعام کے طور پر حضرت ابو رافع ﷜۔۔۔

مزید