/ Thursday, 16 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(24)  تلاش کے نتائج

محمد بخاری

محمد بن محمد بن نصر بخاری: ابو الفضل کنیت،حافظ الدین کبیر لقب تھا۔ بخارا میں ۶۱۵؁ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے زمانہ کے امام فاضل،عالم ربانی،زاہد عابد، فقیہ محدث،ثقہ متقن،حافظ،مفصر،محقق،مدقق جامع انواع علوم و فنون تھے۔علوم فقہ وغیرہ حسام الدین حسین سغناقی اور شمس الائمہ محمد بن عبد الستار کردری اوراحمد بن اسعد خریفعنی اور عبد العزیز بن احمد بخاری اور محمد بن بخاری اور شمس الدین محمود کلا باذی فرضی سے پڑھے اور حدیث کو شمس الائمہ محمد بن عبد الستار کردری اور ابی الفضل عبید اللہ محبوبی سے سنا اور روایت کیا۔آپ سے حدیث کو ابی العلاء بخاری نے سنا اور اپنی معجم شیوخ میں آپ کا ذکر کیا۔وفات آپ کی بخارا میں نصف شعبان ۶۹۳؁ھ میں واقع ہوئی اور کلا باذ میں اپنے باپ کے پاس متصل امام ابی بکر طرخان کے دفن کیے گئے۔’’آرائش عالم‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔ حدائق الحنفیہ۔۔۔

مزید

مغلطائی محدّث

مغلطائی بن قلیج ترکی مصری[1]: ۶۸۹؁ھ میں پیدا ہوئے۔علاؤ الدین لقب تھا اپنے۔ زمانہ کے امام حدیث اور اس کے فنون میں حافظ،عارف اور علم فقہ وانساب وغیرہ میں علامہ زمانہ،محقق،مدقق صاحب تصانیف کثیرہ تھے چنانچہ ایک سو کتاب سے زیادہ آپ نے تصنیف فرمائیں جن میں سے تلویح شرح صحیح بخاری اور شرح ابن ماجہ مشہور و معروف ہیں۔وفات آپ کی ماہ شعبان ۷۶۲؁ھ میں ہوئی۔آپ کی تاریخ ولادت’’نکتہ پرداز‘‘ اور تاریخ وفات’’متبوع مدقق‘‘ آئینۂ تواریخ سے نکلتی ہے۔   1۔ مغلبائی بن قلیج بن عبداللہ حکوی’’دستور الاعلام‘‘(مرتب)  حدائق الحنفیہ۔۔۔

مزید

محمد بن ضیا

امام راضی الدین ابو حامد۔۔۔

مزید