پیر , 14 محرّم 1448 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 29 June,2026

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(6)  تلاش کے نتائج

حضرت زندہ شاہ

حضرت زندہ شاہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           آپ کا مزار ۶ ذی الحجہ ۱۳۶۲ھ میں ظاہر ہوا تھا کسی آدمی کو آپ نے خواب میں اشارہ فرمایا کہ میری اس جگہ قبر ہے اس کو ظاہر کرو، چناں چہ آپ کہ قبر کو ظاہر کیا گیا اورآپ زندہ شاہ کے نام سے مشہور ہوگئے آپ کا مزار معصوم شاہ بخاری مسجد کھارا در کراچی میں واقع ہے مزید آپ کے متعلق معلومات حاصل نہ ہوسکیں۔ (اخبار الاخیار ص۶۹، ۷۰) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )۔۔۔

مزید

امام محمد تقی

امام محمد تقی رضی اللہ عنہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد۔ کنیت: ابو جعفر۔لقب :تقی، جواد، قانع، مرتضیٰ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: امام محمد تقی بن امام علی رضا بن امام موسیٰ کاظم بن امام محمد جعفر صادق بن امام محمد باقر بن امام زین العابدین بن امام حسین  بن حضرت علی بن ابی طالب۔آپ کی والدہ کا اسم گرامی ریحان یاسکینہ یا خیزران تھا۔(رضی اللہ عنہم اجمعین) تاریخِ ولادت:   آپ 10رجب المرجب/195ھ،بمطابق /اپریل 811ء کو مدینۃ المنورہ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:  خاندانی روایت کے مطابق آپ نے تمام علوم ِ ظاہری وباطنی کی تحصیل  اپنے والدِ گرامی اور دیگر شیوخ سے فرمائی۔آپ اپنے وقت کے علماءو مشائخ میں علم وعمل،اور ہرلحاظ سے ممتازتھے۔شواہد النبوت میں ہے: کہ امام  حضرت امام تقی رضی اللہ عنہ صغرسنی میں علم وادب اور فضل میں اس قدر ترقی کر چکے تھے کہ اس زمانے میں کسی کو ایسے ظاہری وباطن۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابو جعفر احمد بن محمد نحاس نحوی

حضرت شیخ ابو جعفر احمد بن محمد نحاس نحوی رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت امیر سید علی بن شہاب بن محمد ہمدانی

حضرت امیر سید علی بن شہاب بن محمد ہمدانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           آپ علوم ظاہری و باطنی کے جامعی تھے۔ان کے اہل باطن کے علوم میں مشہور تصانیف ہیں۔جیسے" کتاب اسرار النفیظہشرح اسماء اللہ""شرح فصوص الحکم ""شرح قصیدہ حمزیہ فارضیہ"آپ شیخ شرف الدین محمود بن عبد اللہ نمروقانی کے مرید ہیں۔لیکن طریقت کا کسب اقطاب میں صاحب السر تقی الدین علی دوسی سے کیا ہے۔جب شیخ تقی الدین رحلت فرما گئے۔تو پھر شیخ شرف الدین محمود کی طرف رجوع کیا،اور کہا،کیا حکم ہے۔انہوں نے توجہ کی اور کہا حکم یہ ہے کہ جہان کے گرد پھرے۔تین دفعہ تمام دنیا کا سیر کیا اور ۱۴۰۰ ولیوں سے ملے اور چار سو ولیوں کو ایک مجلس میں پایا۔۶ذی الحجہ ۷۸۶ھ میں کبر و سواد ولایت کے نزدیک فوت ہوئے۔وہاں سے ان کا کو ختلان میں نقل کر کے لے گئے۔۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ قاسم سمر قندی

حضرت خواجہ قاسم سمر قندی رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا شاہ غلام معین الدین جونپوری

حضرت مولانا شاہ غلام معین الدین جونپوری رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید