/ Tuesday, 07 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(241)  تلاش کے نتائج

مفتی محمد فاروق عطاری

مفتئ دعوتِ اسلامی الحافظ القاری محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی  ولادت اور اِبتِدا ئی تعلیم :مفتئ دعوتِ اسلامی الحافظ القاری محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کی وِلادت 26 اگست 1976ء ماہِ رمضان المبارک میں لاڑکانہ (جس کا نام امیرِ اہل سنت بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی مدظلہ العالی نے آپ کی وفات کے بعد"" فاروق نگر""رکھ دیا ہے)میں ہوئی۔ اسکول سے واپَسی پر والدہ کو قرآنِ پاک سنایا کرتے تھے۔ ابتدائی تعلیم وحفظ دار العلوم احسن البرکات( حیدرآبادسندھ)سے کیا۔فاروق نگر(لاڑکانہ) سے حیدر آباد اور پھر1989ء میں بابُ المدینہ(کراچی) منتقل ہو گئے۔دعوتِ اسلامی سے کس طرح مُتأثِّر ہوئے :مفتئ دعوتِ اسلامی حاجی محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃاللہ الغنی نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی کے بارے میں خود کچھ اس طرح سے بتایا تھا کہ میں۔۔۔

مزید

مفتی محمد اشفاق احمد رضوی

استاذ العلماء ،جامع المعقول والمنقولحضرت علّامہ مفتی محمد اشفاق احمد قادری رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پیدائش: حضرت علّامہ مفتی محمد اشفاق احمدرضوی بن حاجی ولی الرّحمٰن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ یکم جنوری1948ء کو چک نمبرAH-12تحصیل و ضلع خانیوال (پنجاب، پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ تعلیم:ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔مزید دینی تعلیم کے لیے جامعہ غوثیہ جامع العلوم خانیوال، مدرسۂ شوکت الاسلام خانیوال ،جامعہ اشرف المدارس اوکاڑہ ،مدرسہ احیاءالعلوم بورےوالا، دارالعلوم محمودیہ پپلاں میانوالی، جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر وغیرہم میں داخل ہوکر جامع المعقول والمنقول حضرت علّامہ مولانا منظور احمدچشتی (نواں جنڈا والہ)، حضرت مولانا محمد شفیع (خانیوال)، حضرت مولانا قاضی نور احمد (پپلاں،میاں والی)، حضرت علّامہ مولانا محمد حسین شوق(پپلاں میاں والی)، حضرت علّامہ مولانا احمد یار(اوکاڑہ) علیھم الرّحمۃ سے علومِ عقلیہ و۔۔۔

مزید