/ Thursday, 02 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(105)  تلاش کے نتائج

حامد علی خان رامپوری

حضرت مولانا حامد علی خان رامپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی:  آپ رحمۃ اللہ علیہ کااسمِ گرامی حامد علی خان تھااورآپ کے  والدماجد کا اسمِ گرامی  شہید علی خان بن مہدی علی خان  تھا۔(رحمۃ اللہ علیہم) تاریخ ومقامِ ولادت:  آپ غالباً 1906ء میں مصطفیٰ آباد (عرف رامپور، یوپی، ہند)کے محلہ حلقہ والی زیارت کے مقام پر پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے حافظ حمایت اللہ خان صاحب سے شرح جامی اور اور قطبی تک تمام اسباق انہی سے پڑھے ، پھر مدرسہ عالیہ رامپور جو ہندوستان کی منفرد علمی درس گاہ ہے، میں داخلہ لیا اوروہاں کے کورس کے مطابق تعلیم حاصل کی۔حضرت نے 1930ء میں مدرسہ عالیہ رامپور سے سند فراغت حاصل کی اور تمام مدرسہ میں اول آئے۔ بیعت:  مولانا حامد علی خان رحمۃ اللہ علیہ نے شاہ عنایت رحمۃ اللہ علیہ کے دست  حق پرست پر بیعت کی۔  سیرت وخصائص: حضرت مول۔۔۔

مزید

حضرت شیخ محمد بن صالح ضیائی شہید

حضرت شیخ محمد بن صالح ضیائی شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

میاں علی محمد مشوری قادری

حضرت میاں علی محمد مشوری قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   فقیہ اعظم ، تاج الفقہاء ، بحر العلوم و الفیوض ، غوث الزمان ، محبوب الدوران ،استاد الا ساتذہ ، اما م اہلسنت حضرت خواجہ محمد قاسم مشوری قدس سرہ الاقدس کے صا حبزادہ اکبر اور جانشین تاج الا صفیاء حضرت مولانا الحاج میاں علی محمد مشوری کی ولادت۲۵ ، شعبان المعظم ۱۳۳۷ھ بمطابق ۱۹۱۸ء بروز بدھ درگاہ و درسگاہ حضرت مشوری شریف ( ضلع لاڑکانہ ) میں ہوئی ۔تعلیم و تربیت :اپنے والد ماجد کی خدمت عالیہ یں رہ کر تعلیم و تربیت حاصل کی اور مدرسہ جامعہ عربیہ قاسم العلوم مشوری شریف سے درس نظامی میں تکمیل کی ۔ ۱۹۴۴ء میں فارغ التحصیل ہو کر دستار فضیلت حاصل کی ۔بچپن سے صابر ، شاکر صوم صلوۃ کے پابند ، کم گو سادگی پسند اور فقراء کی صحبت کے پابند تھے ۔بیعت و خلافت :اپنے والد ماجد تاج العافین سر کار مشوری قدس سرہ الاقدس کے دست اقدس پر بیعت ہو کر سلوک طئے کیا ، س۔۔۔

مزید

غلام علی اشرفی اوکاڑوی،شیخ القرآن، علامہ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

غلام علی اشرفی اوکاڑوی،شیخ القرآن، علامہ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کااسمِ گرامی  غلام علی بن سلطان محمدتھا۔ تاریخ ومقامِ ولادت: شیخ القرآن رحمۃ اللہ علیہ کی ولادتِ باسعادت 1229ھ/1920ء میں موضع ببانیاں، نزد دلالہ موسیٰ ضلع گجرات میں علم دوست، دینی شعور رکھنے والے گوجر گھرانے میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نے ابتدائی تعلیم جوڑا کر نانہ  کے اسکول میں حاصل کی۔ دینی تعلیم کے لیے قریبی گاؤں عمر چک کے یگانہ روزگار فاضل مولانا سلام اللہ کے درس میں شامل  ہوئے۔ فارسی، ادب اسی درس سے حاصل کیا اور عربی تعلیم کے لیے جالندھر کے دارلعلوم عربیہ کریمیہ حنفیہ میں داخل ہوئے جہاں استاذ العلماء مولانا عبدالجلیل ہزاروی کے علاوہ مولانا عبدالقادر کشمیری اور حافظ عبدالمجید گور داسپوری بھی پڑھاتے تھے۔ اس دارالعلوم میں علوم کی تکمیل کر کے 1939ء میں فراغت حاصل کی۔  سیرت وخص۔۔۔

مزید

ارشد القادری صاحب ، ملک التحریر، علامہ مولانا، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

ارشد القادری صاحب ، ملک التحریر، علامہ مولانا، رحمۃ اللہ تعالی علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی ارشد القادری تھا۔ آپ کے والد ماجد بحر الاسرار حضرت شاہ عبدالعلیم آسیرحمۃ اللہ علیہ کے مرید اور سلسلۂ رشیدیہ کے سالک تھے، اسی وجہ سے آپ کا نام غلام رشید تجویز فرمایا  ۔ اور بعد میں ارشد القادری سے مشہور ہوئے۔ (رحمۃ اللہ علیہ) تاریخ ومقامِ ولادت:  اردو کےمشہور انشاء پر دراز رئیس التحریر حضرت علامہ ارشد القادری رضوی موضع سید پور، ضلع بلیا میں1924ء کو پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے ضلع کے مدارس اسلامیہ میں حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کےلیے جامعہ اشرفیہ مبارک پور کا سفر کیا اور وہاں پر حافظ ملت مولانا عبدالعزیز رضوی مراد آبادی کےمخصوص شاگرد رہے۔ بیعت و خلافت :حضرت علامہ ارشد القادری رضوی کو ارادت اور خلافت کا شرف مفتی اعظم ہند مولانا مصطفیٰ رضا نوری بریلوی رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

مزید