حضرت یوسف بن حسین رازی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:شیخ یوسف بن حسین رحمۃ اللہ علیہ۔کنیت:ابو یعقوب۔لقب:شیخ الصوفیاء،امام العرفاء۔والد کااسم گرامی:شیخ حسین علیہ الرحمہ۔(نفحات الانس:110/سیر اعلام النبلاء،ج14،ص248) مقامِ ولادت: آپ کاتعلق ایران کےشہر"ہمدان"سے ہے۔(نفحات الانس:110) تحصیل ِعلم: ابتدائی تعلیم اپنے علاقے میں حاصل کی،جب سن تمیز کو پہنچے تو مزیدحصولِ علم کےلئے بلاد عرب کاسفر کیا۔آپ نے حضرت ذوالنون مصری،امام احمد بن حنبل،شیخ قاسم جوعی،شیخ احمد بن ابی حواری،یحیٰ بن معاذ رازی،شیخ دحیم،ابوتراب عسکرنخشبی،ابو احمد عسال،ابوبکر نقاش،محمد بن احمد شاذان ،علیہم الرحمۃ والرضوان سےتحصیل علوم ظاہریہ وباطنیہ کیا۔حصول علم کی لگن اورعظیم محنت کی بدولت آپ کاشمار عظیم محدثین،فقہاء اورصوفیاء میں ہوتا ہے۔امام ذہبی نےسیر اعلام النبلاء میں آپ کےبارےمیں لکھاہے: ال۔۔۔
مزیدحضرت سیّد داؤد رحمۃ اللہ علیہ ولادت ۱۱ / شعبان المعظم ۲۴۵ھ میں مدینہ طیبہ میں ہوئی۔ ذی الحجّہ ۲۷۷ھ میں اپنے والد مکرّم سے خلافت پائی۔ ۱۲ / شعبان المعظم ۳۲۱ھ میں مکّہ معظّمہ میں وفات پائی۔ اور وہیں مدفون ہوئے۔ (شریفُ التواریخ)۔۔۔
مزیدحضرت ابو سعید اعرابی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ احمد بن محمد بصری نام تھا، زندگی کا زیادہ حصہ مکہ مکرمہ میں گزارا، علوم فقہ و حدیث تفسیر کے عالم تھے، علوم باطنی میں ماہر تھے، آپ کی بہت سے تصانیف یادگار زمانہ ہیں، حضرت جنید اور شبلی عمرو بن عثمان، ابوالحسن نوری رحمۃ اللہ علیہم سے صحبت رکھتے تھے۔آپ کی وفات ۳۴۰ھ میں ہوئی تھی۔ چونکہ ا ز لطف خدائے ذوالجلالسرورا سالِ وصالش از خرداز جہاں در جنت آمد بو سعیدگشت پیدا احمد اسعد بو سعید۳۴۰ھ(خزینۃ الاصفیاء)۔۔۔
مزیدحضرت عبید اللہ بن حسین کرخی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عبید اللہ بن حسین بن دلال بن ولہم کرخی: اپنے زمانہ کے امام عالم فقیہ فاضل شیخ ثقہ طبقہ مجتہدین فی المسائل میں سے نزیل بغداد تھے،بد ابی خازم اور ابو سعید بروعی کے ریاست مذہب کی آپ پر منتہی ہوئی،علاوہ فضیلت علم کے آپ بڑے صاحب قدر،عابد،قانع،زاہد،متورع۔ کثیر الصوم والصلوٰۃ تھے۔ابو الحسن کنیت تھی،۲۶۰ھ میں پید ہوئے،فقہ کو ابو سعدی بروعی تلمیذ اسمٰعیل بن حماد سے اخذ کیا اور حدیث کو اسمٰعیل بن قاضی اسحٰق اور محمد بن عبد اللہ حضرمی سے سنا اور روایت کیا اور آپ سے ابو حفص بن شاہین وغیرہ محدثوں نے روایت کی،اور آپ کے تلامذہ میں سے مثل ابو بکؔر الرازی احمد جصاص وابو علی احمد بن محمد الشاشی وابو حامد احمد البطری و ابا القاسم علی التنوخی وابو عبد اللہ الدامغانی اور ابو الحسن قدوری وغیرہم کے بہت سے ائمہ دین ہوئے۔آپ کی عادت تھی کہ خود جاکر بازار سے سود اخری۔۔۔
مزید