/ Friday, 03 May,2024

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(111)  تلاش کے نتائج

شہیدِ بدر حضرت سیدنا عبیدہ بن حارث بن عبد المطلب (مہاجر)

شہیدِ بدر حضرت عبیدہ بن الحارث بن عبد المطلب(مہاجر) رضی اللہ تعالیٰ عنہ  بن عبدمناف بن قصی قریشی مطلبی ہیں ان کی کنیت ابوحارث تھی بعض لوگوں نے کہاہے کہ ابومعاویہ تھی۔ان کی اوران کے دونوں بھائیوں کی والدہ سخیلہ بنت خزاعی بن حویرث تھیں ثقفیہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی عمردس برس زیادہ تھی اوررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ارقم بن ارقم کے مکان میں تشریف لے جانے سے پیشتر اسلام لائےتھے۔یہ اور ابوسلمہ بن عبدالاسد اورعبداللہ بن ارقم مخزومی اور عثمان بن مظعون ایک ہی وقت میں اسلام لائے تھے۔انھوں نے اپنے دونوں بھائیوں طفیل بن حارث اورحصین بن حارث اور مسطح بن اثاثہ بن عباد بن مطلب کے ساتھ مدینے کی طرف ہجرت کی تھی۔اورعبداللہ بن سلمہ عجلانی کے مکان پر اترے تھے۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے یہاں ان کی بڑی قدرو منزلت تھی۔ہم کو ابوجعفر بن سمین نے اپنی سند کویونس بن بکیر تک پہنچاکرابن اسحاق ۔۔۔

مزید

شہید بدر حضرت سیدنا عوف ابن عفراء (انصاری)

شہید بدر حضرت سیدنا عوف ابن عفراء (انصاری)  رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔عفراء ان کی والدہ کانام ہے وہ بیٹی ہیں عبیدبن ثعلبہ بن مالک بن نجار کی اوران کے والد کانام حارث بن رفاعہ بن حارث ابن سواد بن غنم بن مالک بن نجار ہے۔انصاری خزرجی بخاری ہیں۔ بدر میں یہ اوران کے دونوں بھائی معاذ اورمعوذ شریک تھے۔ہمیں ابوجعفریعنی عبیداللہ بن احمد نے اپنی سند کے ساتھ یونس بن بکیر سے انھوں نے ابن اسحاق سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے مجھ سے عاصم بن عمروبن قتادہ نے بیان کیاوہ کہتےتھے کہ جب بدرکے دن میدان کارزارگرم ہواتو عوف  بن عفراء ابن حارث نے کہاکہ یارسول اللہ پروردگاراپنے بندہ کی کس بات سے خوش ہوتاہے آپ نے فرمایااس بات سے کہ اس کا ہاتھ جنگ میں مشغول ہواوربدن کھولے ہوئے(بے خوف) لڑ رہاہو پس عوف نے زرہ اتارڈالی اورآگے بڑھ کر لڑناشروع کیایہاں تک کے شہید ہوگئے۔بعض لوگوں کابیان ہے کہ یہ بیعت عقبہ میں شریک تھ۔۔۔

مزید

شہید بدر حضرت سیدنا مبشر بن عبدالمنذر (انصاری)

شہید بدر حضرت سیدنا مبشر بن عبدالمنذر (انصاری) رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن زب یر بن زید بن امیہ بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس الانصاری الاوسی: یہ صاحب غزوۂ بدر میں مع اپنے دونوں بھائیوں، ابو لبابہ بن عبدالمنذر اور رفاعہ بن عبدالمنذر کے شریک تھے۔ جس میں جناب مبشر شہید ہوگئے تھے۔ ایک روایت میں ہے کہ وہ بمقامِ خیبر قتل کردیے گئے تھے۔ ہمیں ابوجعفر نے اپنے اس اسناد سے جو یونس بن بکیر تک پہنچتا ہے۔ ابن اسحاق سے یہ روایت نقل کی کہ بنو امیہ بن زید بن مالک بن عوف سے جو آدمی غزوۂ بدر میں شہید ہوا، وہ مبشر بن عبدالمنذر تھے، لیکن لڑائی میں ان کے دو بھائی ابولبابہ اور رفاعہ بھی شریک ہوئے تھے اور مبشر لاولد تھے۔ ابولبابہ کے بارے میں یہ روایت مذکور ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مدینے کا حکم مقرر کرکے واپس بھیج دیا تھا اور بعد از فتح مالِ غنیمت سے انہیں برابر کا حصہ عطا فرما۔۔۔

مزید

شہید بدر حضرت سیدنا عمیر ابن ابی وقاص (مہاجر)

شہید بدر حضرت سیدنا عمیر ابن ابی وقاص (مہاجر)رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔ابووقاص کانام مالک بن اہیب تھا۔سعد بن ابی وقاص زہری کے بھائی تھے۔ان کی والدہ حمنہ بنت سفیان بن امیہ بن عبدشمس تھیں۔قدیم الاسلام تھےمہاجربھی تھے۔بدرمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک تھے اوراسی غزوہ میں شہیدہوئےجب انھوں نے بدرمیں شرکت کاارادہ ظاہر کیاتونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو کمسن ہونے کی وجہ باعث منظورنہ کیا مگریہ رونے لگے بالآخر حضرت نے ان کااجازت دی ان کی تلواربہت لانبی تھی لہذا حضرت نے خود اپنی تلوار ان کو مرحمت فرمائی بوقت شہادت ان کی عمرسولہ برس کی تھی۔ان کو عمروبن عبدود نے شہید کیاتھا۔ ہمیں عبیداللہ بن احمد نے اپنی سند کے ساتھ یونس بن بکیرسے انھوں نے ابن اسحاق سے شہدائے بدر کے ناموں میں عمیر بن ابی وقاص کانام بھی روایت کیاہے اورزہری نے اورموسیٰ نے اورعروہ نے بھی اس کی موافقت کی ہے۔سعد نے بیان کیاہےکہ می۔۔۔

مزید

شہید بدر حضرت سیدنا صفوان بن وھب بن ربیعہ (مہاجر)

شہید بدر حضرت سیدنا صفوان بن وھب بن ربیعہ (مہاجر) رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔۔۔

مزید

شہید بدر حضرت سیدنا سعد بن خیثمہ (انصاری)

شہید بدر حضرت سیدنا سعد بن خیثمہ (انصاری)رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔۔۔

مزید

شہید بدر حضرت سیدنا ذو الشمالین عمیر بن عبد عمرو بن نضلہ (مہاجر)

شہید بدر حضرت سیدنا ذو الشمالین عمیر بن عبد عمرو بن نضلہ (مہاجر) رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن عبدعمروبن نضلہ بن عامربن حارث بن غبشان۔بعض لوگ کہتےہیں کہ ذی الشمالین کا نام ہے اورواقدی نے کہاہے کہ نام ان کاعمربن عبدودہےاورابن اسحاق نے کہاہے کہ نام ان کا عمروبن نضلہ ہے بدرکے دن شہید ہوئےتھے یہ ابن اسحاق کاقول ہے ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

شہید بدر حضرت سیدنا عاقل بن البکیر (مہاجر)

شہید بدر حضرت سیدنا عاقل بن البکیر (مہاجر) رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔۔۔

مزید

شہزادی رسول حضرت سیدہ رقیہ

 رُقیہ، شہزادیِ رسولﷺ، سیّدہاسمِ گرامی:    رُقیہ۔کنیت:           اُمِّ عبد اللہ۔والدِ ماجد:     حضور نبی کریم محمد رسول اللہﷺ۔والدۂ ماجدہ:   سیّدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالٰی عنہا۔نسب:شہزادیِ رسول حضرت سیّدہ رقیہ رضی اللہ تعالٰی عنہا  کا سلسلۂ نسب اِس طرح ہے:سیّدہ رقیہ بنتِ محمدِ مصطفیٰ ﷺ بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف۔ولادت:آپ حضور ﷺ کی دوسری صاحبزادی ہیں۔آپ کی ولادت حضور نبی کریمﷺ کی پہلی شہزادی سیّدہ زینب کی ولادت کے تین سال بعد اور اِعلانِ نبوّت سے سات سال قبل، مکۃ المکرمہ میں ہوئی۔ اُس وقت رسولِ اکرم ﷺ کی عمرِ  مبارک کا تینتیسواں (33 واں) سال تھا۔سیرت وخَصائص:پہلے آپ کا نکاح ابولہب کے بیٹے  ’’عتبہ‘‘ سے ہوا تھا مگر ابھی رخصتی بھی۔۔۔

مزید

سعید بن جبیر اسدی

سعید بن جبیر اسدی رضی اللہ عنہ نام ونسب:کنیت:ابو محمد،ایک قول کے مطابق ابوعبداللہ۔اسمِ گرامی:سعید بن جبیر اسدی ۔آپ عظیم تابعی تھے۔آپ نے حضرت عبداللہ بن عباس،ام المؤمنین سیدہ عائشہ ،عبد اللہ بن عمر اور کثیر صحابہ (علیہم الرضوان)سے علم حاصل کیا۔ایک وقت آیا کہ آپ اپنے وقت کے بہت بڑے محدث ومفسر ،تابعین میں سب سے زیادہ علم رکھنے والے ،اور امام تھے۔آپ کے علم کاندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے۔"تفسیر وحدیث یافقہ کی کوئی بھی کتاب اُٹھائیے جب آپ کتاب کھولیں گے اور اس کی ورق گردانی شروع کریں گے تو آپ کو جابجا حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ کا تذکرہ ملےگا"۔ ایسی قیمتی شخصیت کو وقت کے سفاک حاکم نے قتل کر ڈالا۔حضرت سعید بن جبیرکاجرم کیا تھا؟ کون سی ایسی غلطی تھی جو اُن کے خون ناحق کا باعث بن گئی؟۔ حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ کا جرم صرف یہ تھا کے وہ حق پرست اور بےباک عالمِ دین تھے۔انہوں نے حجاج بن یوسف۔۔۔

مزید