پیر , 14 محرّم 1448 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 29 June,2026

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(4)  تلاش کے نتائج

قطب الدین ابو عبداللہ محمد بن سلطان دمشقی

قطب الدین ابو عبداللہ محمد بن سلطان دمشقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قطب الدین ابو عبداللہ محمد بن محمد بن محمد بن عمر بن سلطان دمشقی صالح المعروف بہ ابن سلطان: علامہ،فقیہ،مؤرخ،مدرس تھے۔۱۲؍ربیع الاول ۸۷۰؁ھ کو پیدا ہوئے،عبد البر بن شحنہ وغیرہ سے تحصیل علم کی،مدرسہ قصاعیہ،مدرسہ ظاہریہ اور جامع اموی میں درس دیا،دمشق کے مفتی رہے۱۷؍ذیقعد۹۵۰؁ھ کو وفات پائی۔ آپ کی تصانیف میں شرح کنز الدقائق نسفی،رسالہ فی تحریم افیون،البرق اللامع فی المنع من البرکۃ فی الجامع،فتح الملک العالم المنان علی ملک مظفر سلیمان اور تشویق الساجد الیٰ زیارۃ اشرف المساجد مشہور ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

حضرت امام شاہ سیّد بخاری

حضرت امام شاہ سیّد بخاری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ف۱۱۲۰ھ           حضرت بابا سیّد امام شاہ بخاری علیہ الرحمۃ طریقۂقادریّہ بانوا کےروحِ رواں ہیں،  صاحبِ فضل  و کرامت بزرگ گزرے ہیں۔ آپ نے ۱۷؍ ذیقعدہ /۱۱۲۰ھ بروز  یکشنبہ  وفات فرمائی ہے، آپ کا مزارِ پُر انوار مسجدِ خضرا (ہری) نانک واڑہ کراچی میں مرجعِ  خلائق ہے۔ آپ کے مزید حالات معلوم نہ ہوسکے۔( راقم کی حاصل کردہ معلومات ) (تذکرہ اولیاءِ سندھ )۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ ثنا اللہ خراباتی

حضرت خواجہ ثنا اللہ خراباتی علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حافظ قاری ممتاز احمد رحمانی

حافظ قاری ممتاز احمد رحمانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  اسمِ گرامی: قاری متاز احمد۔لقب:رحمانی۔ سلسلہ نسب: قاری ممتاز احمد بن سراج الدین بن صلاح الدین۔(علہم الرحمہ)آپ کے آباؤاجداد عرب شریف سے نقل مکانی کر کے ہندوستان تشریف لائے اور دہلی میں سکونت اختیار کی۔ آپ کا ددھیال قریشی اور ننھیال صدیقی ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ 17/رمضان المبارک 1345ھ،بمطابق 25/فروری 1929ء ،بروز پیر بوقتِ فجر(محلہ پہاڑگنج دہلی انڈیا)میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: حکیم حافظ افتخار احمد نقشبندی سے ۹ سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ مسجد فتح پوری دہلی کے مدرسہ میں قاری حامد حسین دہلوی سے قرأت و تجوید کی تعلیم حاصل کی۔ ابتدائی عربی فارسی اور چند درس نظامی کی کتب حضرت مولانا قاضی زین العابدین دہلوی سے پڑھیں ۔ بیعت و خلافت: شیخ طریقت حضرت پیر  محمد فاروق رحمانی رحمۃ اللہ علیہ( آستانہ فاروقیہ جہانگیر روڈ )سے سلسلہ عالیہ۔۔۔

مزید