منگل , 15 محرّم 1448 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 30 June,2026

نام سے تلاش

تاریخ سے تلاش

(1)  تلاش کے نتائج

حضرت شیخ حمید الدین صوفی ناگوری

حضرت شیخ حمید الدین صوفی ناگوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا لقب سلطان العارفین اور کنیت ابو احمد تھی۔ آپ حضرت خواجہ معین الدین حسن اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ اعظم تھے۔ بڑے اعلیٰ ہمت اور اعلیٰ شان والے تھے۔ آپ سیّد الدین زید کی اولاد میں سے تھے جو جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ کے عشرہ مبشرہ میں سے تھے آپ کا شمار قدیم مشائخ ہند میں ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بڑی طویل عمر عطا فرمائی آپ خواجہ معین الدین حسن سنجری کے زمانے سے لے کر سلطان المشائخ خواجہ نظام الدین اولیاء کے زمانے تک زندہ رہے۔ ایک دن خواجہ معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ علیہ بڑے اچھے مزاج میں تشریف فرما تھے۔ آپ نے حاضرین کو کہا جو چیز چاہو مانگو، اس وقت مقبولیت کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔ ایک شخص نے اُٹھ کر دنیا کی دولت مانگی۔ دوسرے نے اٹھ کر عقبیٰ کی رہائی مانگی دونوں کی باتیں قبول ہوئیں، پھر حضرت خواجہ معین الدین نے شیخ حمیدالدی۔۔۔

مزید