حضرت عم شاہ ولی علیہ الرحمۃ
آپ کاتعلق سادات کرام سے ہے، کس قبیلہ سے یہ معلوم نہ ہوسکا، آپ صاحب تصرف کامل ولی تھے اور اتنے صاحب کرامت تھے کہ لوگ آپ کی کرامات کو دیکھ کر آپ کو حیاتی میں ہی ولی کہنے لگے اپ کے انتقال کے بعد بھی کئی ۔۔۔۔
حضرت عم شاہ ولی علیہ الرحمۃ
آپ کاتعلق سادات کرام سے ہے، کس قبیلہ سے یہ معلوم نہ ہوسکا، آپ صاحب تصرف کامل ولی تھے اور اتنے صاحب کرامت تھے کہ لوگ آپ کی کرامات کو دیکھ کر آپ کو حیاتی میں ہی ولی کہنے لگے اپ کے انتقال کے بعد بھی کئی کرامتوں کا صدور ہوا ہے جناب مولانا عبداللہ کھتری سے روایت ہے کہ دل کا مریض اگر آپ کے مزار پر صدق دل سے جائے اورحاضر ی دے تو اللہ اسکو شفادیتا ہے۔ تسکین قلب کے لیے آپ کے مزار کی زیارت مجرب ہے۔
آپ کا مزار لی مارکیٹ کھتری مسجد کے حاطہ میں مرکز تجلیات ہے۔
(مولانا عبداللہ کھتری سے معلومات حاصل ہوئی)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )