حضرت عبدالفتاح مجذوب سید علیہ الرحمۃ
و ۱۳۲۱ھ ف ۱۳۹۸ھ / ۱۹۷۸ء
آپ کا تعلق سادات بخاری سے ہے حضرت سید سخی مرتضیٰ بخاری علیہ الرحمۃ کے اولاد امجاد سے ہیں۔ حضرت سید عبدالفتاح بخاری علیہ الرحمۃ کی ولادت باسعادت ۴/ رجب المرجب/۱۳۲۱ھ بروز ہفتہ ٹنڈو محمد خان میں ہوئی اور یہیں تعلیم و تربیت حاصل کی۔ پہلے آپ پرائمری اسکول میں ہیڈ ماسٹر تھے۔ اچانک عشق مجازی نے آلیا اور یہی آگے چل کر عشق حقیقی کا موجب بنا۔ تارک الدنیا ہوکر اپنے گھر کے ایک کمرے میں بیٹھ گئے، پورے ۳۰ برس تک ایک ہی جگہ بیٹھے رہے یہاں تک کہ آپ کا جنازہ نکلا۔ پوری زندگی تجرد میں گذری صرف ایک تہبند میں رہتے تھے گرمی ہو یا سردی۔ آپ کے گھر میں صرف نابالغ بچے یا عورتیں جایا کرتی تھیں۔ اور آپ کے لیے تحائف لے جایا کورتی تھیں اپنے اپنے مقاصد بیان کرتیں آپ سے درخواست کرتیں کہ یہ قبول کریں تو جن کا کام ہونے والا ہوتا تو آپ ان کی طرف متوجہ ہوتے اور کچھ ان تحائف میں سے لے لیتے اگر کام نہ ہونے والا ہوتا تو آپ بالکل اس کی طرف توجہ نہیں فرماتے تھے ۔ اور زمانہ آئندہ کی خبریں بھی دیا کرتےتھےجو واقعات رونما ہونے والے ہوتے ۔ اور منہ سے بات نکل جاتی وہ ہوکر رہتی تھی۔
آخر یہ اللہ کے پیارے ولی ۳ /رجب المرجب /۱۳۹۸ھ بروز ۱۰/ جون /۱۹۷۸ء بروز ہفتہ ۹۸ سال کی عمر پاکر داعی اجل کر لبیک کہتے ہوئے اپنے اللہ کو پیارے ہوگئے۔
آپ کا مار حضرت سخی بخاری کے مقبرہ کے شمال ٹنڈو سائیں داد محمد خان میں مرجع خلائق ہے۔
آپ کے مزار پر یہ شعر کندہ ہے جس سے اپ کی عمر اور سن وفات نکلتا ہے۔
امام عاشقاں شہ عبد فتاح
سراپا خوبی و نیکو شمائل
ہزاراں رحمت و درجات اعلیٰ
روان پاک اورا باد حاصل
نہ شد محو از وصال وصالش
فنانی اللہ شد مجذوب کامل
۱۳۹۸ھ
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )