حضرت عبدالرحمٰن سید شہید علیہ الرحمۃ
ف ۱۳۷۵ھ/ ۱۹۵۶ء
حضرت سید عبد الرحمٰن شاہ شہید علیہ الرحمۃ ایک مجذوب صفت آدمی تھے۔ اکثر و بیشترحضرت سید عالم شاہ بخاری کے مزار پر نظر آیا کرتے تھے، حضرت اسماعیلشاہ مجذوب کے خاص مرید تھے آپ کی شہادت کا واق ۔۔۔۔
حضرت عبدالرحمٰن سید شہید علیہ الرحمۃ
ف ۱۳۷۵ھ/ ۱۹۵۶ء
حضرت سید عبد الرحمٰن شاہ شہید علیہ الرحمۃ ایک مجذوب صفت آدمی تھے۔ اکثر و بیشترحضرت سید عالم شاہ بخاری کے مزار پر نظر آیا کرتے تھے، حضرت اسماعیلشاہ مجذوب کے خاص مرید تھے آپ کی شہادت کا واقعہ بھی بڑا عجیب ہے۔ وہ اس طرح کہ چند اشخاص آپ کو کسی بہانہ میوہ شاہ کےقبرستان کے جنگل میں اس نیت سے لے گئے کہ آپ کی گدڑی میں بہت سارا روپیہ ہوگا ۔ وہاں جا کر آپ کو شہید کردیا گیا جب گدڑی کھولی تو اس میں کچھ بھی نہیں نکلا شہادت کے ایک روز بعد آپ نے اپنے کسی عقیدت مند کو خواب میں ارشاد فرمایا کہ مجھے چند اشخاص نے شہید کردیا ہے فلاں جگہ میری نعش پڑی ہوئی ہے۔ لہٰذا مجھ کو یہاں سے اٹھواؤ۔ چناں چہ آپ کو اس مقام سے اٹھوا کر حضرت عالم شاہ بخاری کے مزار پر لایا گیا، غسل دینے کے بعد آپ کی چار پائی کو اٹھانے کی بہت کوشش کی گئی جو کامیاب نہ ہوسکی لوگوں نے سمجھ لیا کہ بابا کی مرضی یہ ہے کہ انہیں یہی دفن کیا جائے چناں چہ آپ کو وہیں دفن کیا گیا جہاں آپ کا مزار ہے۔
آپ کا یوم شہادت ۶ رجب ۱۳۷۵ھ مطابق ۱۹ فروری ۱۹۵۶ء بروز اتوار ہے آپ کا مزار پر انوار حضرت عالم شاہ بخاری کے پہلو میں شرقی جانب جامع کلاتھ بندر روڈ کراچی پر واقع ہے۔
(حاضری کی سعادت کے وات معلومات فراہم ہوئیں)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )