حضرت عبداللہ جان المعروف بہ شاہ آغا
و۱۳۰۵ھ ۔۱۹۷۳ء
عبداللہ جان ولد محمد حسن جان ولد عبدالرحمٰن ولد عبدالقیوم ولد شاہ فضل اللہ رحمہم اللہ ہے، ابتدائی تعلیم والد ماجد سے حاصل کی پھر دوسرے اساتذہ سے کسب فیض کیا، سلسلہ عالیہ نقشبندی ۔۔۔۔
حضرت عبداللہ جان المعروف بہ شاہ آغا
و۱۳۰۵ھ ۔۱۹۷۳ء
عبداللہ جان ولد محمد حسن جان ولد عبدالرحمٰن ولد عبدالقیوم ولد شاہ فضل اللہ رحمہم اللہ ہے، ابتدائی تعلیم والد ماجد سے حاصل کی پھر دوسرے اساتذہ سے کسب فیض کیا، سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ میں اپنے والد سے خرقہ خلافت حاصل کیا ، زہد و تقوی، اور علم و ادب میں یگانہ روزگار تھے، عمر کے آخری لمحات تک شب و روز مطالعہ درس وتدریس اور تصنیف و تالیف میں منہمک رہے آپ کی محافل علم افزوں اور معلومات خیز ہوتی تھیں،مریدین کا حلقہ بہت وسیع تھا، تصانیف میں ‘‘مونس المخلصین’’ خاص طور پر قابل ذکر ہے، آپ کی وفات ۳۱/ مارچ/۱۹۷۳ء کو ٹنڈو سائیں داد(سندھ) میں ہوئی اور وہیں مدفون ہیں۔
(تکملہ تذکرہ مشائخ نقشبندیہ از محمد صادق قصوری معصوم اکادمی لاہور،ص۶۰۷، مزید معلومات کے لیے تذکرہ مظہر مسعود از پروفیسر منیر محمد مسعود نیز مونس المخلصین ملاحظہ ہو)۔
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )