حضرت ابو عبداللہ مہدی باوردی رحمۃاللہ
آپ اس گروہ کے بزرگوں میں سے ہیں ابو حفص حداد کے استاذ ہیں ابو حفص باورد میں جاتے اور انکی شاگردی کرتے۔ابو عبداللہ ابتدا میں لوہار تھے اور کام کےہاتھ اٹھانے کا سبب یہ ہوا کہ ایک دن لوہے کو آگ میں رکھا ہوا تھا ۔۔۔۔
حضرت ابو عبداللہ مہدی باوردی رحمۃاللہ
آپ اس گروہ کے بزرگوں میں سے ہیں ابو حفص حداد کے استاذ ہیں ابو حفص باورد میں جاتے اور انکی شاگردی کرتے۔ابو عبداللہ ابتدا میں لوہار تھے اور کام کےہاتھ اٹھانے کا سبب یہ ہوا کہ ایک دن لوہے کو آگ میں رکھا ہوا تھا کہ ایک اندھا انکی دکان پر گذرا اور یہ آیت پڑھتاتھا"الملک یومئذ ن الحق للر حمٰن"یعنی آج کے دن کارحمن سچا مالک ہے۔ابو عبداللہ نے یہ سنا اور وہ لوہا جو انکے ہاتھ میں تھا ہاتھ سے گر گیا اور بیخود ہو کر گرم لوہے پر ہاتھ مارا اور اٹھایا ۔اسکے شاگرد نے یہ حال دیکھا تو وہ بیہوش ہوکر گرگیا ۔شاگرد سے کہا کہ تجھے کیا ہوگیا تھا دیکھا تو لوہا اپنے ہاتھ میں ہے کہا کہ جب میرا بھید ظاہر ہوگیا تو اب میں چھوٹ گیا اٹھ کھڑے ہوئے اور چلّائے اور دکان کو چھوڑ دیا۔
(نفحاتُ الاُنس)