حضرت ابوبکر احمد اسماعیل جرجانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
نام ونسب:ابوبکر احمد بن ابراہیم بن اسمٰعیل بن عباس بن مرداس الاسماعیلی جرجانی۔آپ وقت کے امام اجل،حافظ الحدیث،شیخ الاسلام،فقیہ،محدث،مذہبِ شافعی کے مجتہد مانے جاتے تھے ۔مشائخ:ابی یعلیٰ،ابن خزیمہ،امام بغوی،علیہم الرحمۃشاگرد:امام حاکم،ابوبکر ا ۔۔۔۔
حضرت ابوبکر احمد اسماعیل جرجانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
نام ونسب:
ابوبکر احمد بن ابراہیم بن اسمٰعیل بن عباس بن مرداس الاسماعیلی جرجانی۔
آپ وقت کے امام اجل،حافظ الحدیث،شیخ الاسلام،فقیہ،محدث،مذہبِ شافعی کے مجتہد مانے جاتے تھے ۔
مشائخ:
ابی یعلیٰ،ابن خزیمہ،امام بغوی،علیہم الرحمۃ
شاگرد:
امام حاکم،ابوبکر البرقانی،حمزہ السہمی،ابو سعید النقاش،علیہم الرحمۃ اور ان کے علاوہ بہت مخلوقِ خدا نے آپ سے استفادہ کیا ہے ۔
امام حاکم فرماتے ہیں!ابوبکر اسماعیلی جرجانی اپنے زمانے کےوحید العصر فقہاء اور محدثین کے شیخ تھے ۔حسن اخلاق اور جودو سخا میں اپنی مثال آپ تھے ۔
تصانیف :
کم سنی میں ہی علم الحدیث پر ایک بہترین کتاب تصنیف فرمائی ۔اس کے علاوہ (۱)مسند عمر رضی اللہ عنہ (۱)اعتقاد ائمۃ الحدیث (۳)معجم اساسی وغیرہ۔
وصال:
یکم صفر المظفر۳۷۱ ھ۔
(تاریخ جرجانی،من اسمہ احمد،ج،۱)