حضرت ابو حفص ربیع سعدی بصری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
آپ تابعی اور محدّث تھے۔ وطن بصرہ تھا۔ سندھ میں آباد ہوگئے تھے۔آپ مجاہدینِ اسلام کے ساتھ سند ھ میں داخل ہوئے تھے۔ بصرہ کے اوّلین مصنّفین میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔ نہایت عابد و زاہد اور قائم اللّیل & ۔۔۔۔
حضرت ابو حفص ربیع سعدی بصری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
آپ تابعی اور محدّث تھے۔ وطن بصرہ تھا۔ سندھ میں آباد ہوگئے تھے۔آپ مجاہدینِ اسلام کے ساتھ سند ھ میں داخل ہوئے تھے۔ بصرہ کے اوّلین مصنّفین میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔ نہایت عابد و زاہد اور قائم اللّیل بزرگ تھے۔ حضرت سفیان ثوری، حضرت امام شافعی اور امام محمد کے استاد حضرت وکیع رضی اللہ تعالٰی عنہ آپ کے شاگردِ خاص تھے۔ ۱۶۰ھ میں وصال ہوا۔ مزارِ مبارک ضلع ٹھٹھہ کے قصبہ گجو سے کچھ فاصلے پر واقع ہے۔
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )