حضرت ابو جعفر سماک رحمۃ اللہ علیہ
آپ بغدادی ہیں اور سری سقطی کے مشائخ میں سے گوشہ نشین اور قطع تعلق والے اور عابد تھے۔حضرت جنید ؒ کہتے ہیں کہ میں نے سری سےسنا وہ کہتے ہیں کہ ایک دن ابو جعفر سماک میرے پاس آئے دیکھا تو میرے پاس چند لوگ بیٹھے ۔۔۔۔
حضرت ابو جعفر سماک رحمۃ اللہ علیہ
آپ بغدادی ہیں اور سری سقطی کے مشائخ میں سے گوشہ نشین اور قطع تعلق والے اور عابد تھے۔حضرت جنید ؒ کہتے ہیں کہ میں نے سری سےسنا وہ کہتے ہیں کہ ایک دن ابو جعفر سماک میرے پاس آئے دیکھا تو میرے پاس چند لوگ بیٹھے ہوئے ہیں ،کھڑے رہے اور نہ بیٹھے کہنے لگے "یا سری صرت مناخ البطالین "یعنی اے سری تو بیہودہ لوگوں کی نشست گاہ بن گیا ہے واپس چلے گئے اور اس جماعت کا میرے پاس بیٹھنا پسند نہ کیا۔
(نفحاتُ الاُنس)