حضرت ابو محمد عبد اللہ مرجانی مغربی علیہ الرحمۃ
آپ بڑے بزرگ صوفی مشائخ میں سے ہیں۔علوم الٰہی اور ربانی معارف کےدروازے آپ پر کھلے ہوئے تھے۔آپ سے لوگوں نے کہا"فلاں شخص یوں کہتا ہے کہ ایک دفعہ شیخ باتیں کرتے تھے۔آسمان سے ان کے منہ تک میں نے ایک نور کا ستون دیکھا۔جب شیخ خاموش ہوئے تو وہ ستون بھی م ۔۔۔۔
حضرت ابو محمد عبد اللہ مرجانی مغربی علیہ الرحمۃ
آپ بڑے بزرگ صوفی مشائخ میں سے ہیں۔علوم الٰہی اور ربانی معارف کےدروازے آپ پر کھلے ہوئے تھے۔آپ سے لوگوں نے کہا"فلاں شخص یوں کہتا ہے کہ ایک دفعہ شیخ باتیں کرتے تھے۔آسمان سے ان کے منہ تک میں نے ایک نور کا ستون دیکھا۔جب شیخ خاموش ہوئے تو وہ ستون بھی منقطع ہوگیا۔شیخ ہنس پڑے اور کہا"اس کو معلومنہیں۔بلکہ جب ستون منقطع ہوا تو میں چپ ہوگیا تھا۔یعنی وہ نور کا ستون آسمانی امداد الٰہی کی صورت میں تھا۔جب وہ مدد منقطع ہوگئی توزبان چپ ہوگئی۔آپ تونس میں ۶۰۹ھ میں فوت ہوئے
(نفحاتُ الاُنس)