حضرت ابو تراب ترابی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
کہاجاتا ہے کہ پورے برِّصغیر پاک و ہند کے پہلے صوفی بزرگ شیخ ابو تراب تھے، یہ شرف سر زمینِ سندھ کو حاصل ہے کہ اس برِّصغیر کے پہلے صوفی اس خطۂ زمین پر آسودہ خواب ہیں ، شیخ ابو تراب ۔۔۔۔
حضرت ابو تراب ترابی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
کہاجاتا ہے کہ پورے برِّصغیر پاک و ہند کے پہلے صوفی بزرگ شیخ ابو تراب تھے، یہ شرف سر زمینِ سندھ کو حاصل ہے کہ اس برِّصغیر کے پہلے صوفی اس خطۂ زمین پر آسودہ خواب ہیں ، شیخ ابو تراب بنو عباس کی حکومت کی طرف سے سندھ کے علاقوں پر حاکم مقرر ہوئے تھے، آپ تبعِ تابعین سے تھے۔ آپ شہید ہوکر ٹھٹھہ سے ۱۰ میل کے فاصلے پر مدفون ہوئے۔ مزارِ مبارک پر جو کتبہ نصب ہے اس پر سنِ تعمیر ۷۷۱ ھ درج ہے۔ آپ شیخ ترابی کے لقب سے مشہور ہیں۔
(تحفۃ الکرام، ج۳، ص ۲۵۳)
(تذکرہِ اولیاءِ سندھ)