حضرت ابو الحسن علاؤ الدین علی بن بلبان
مرتِّب ِ معجم طبرانی و صحیح ابن حبان
علی بن بلبان بن عبداللہ فارسی: ابو الحسن کنیت اور علاء الدین لقب تھا۔ اصول و فروع میں بڑے متجر،عدیم النظیر،فقید المثیل،فقیہ،نحوی،محدث،حسن الذاکرہ تھے،اصول و فقہ کوعلاء قونوی اور شمس الدین ابی العباس احمد سروجی او ۔۔۔۔
حضرت ابو الحسن علاؤ الدین علی بن بلبان
مرتِّب ِ معجم طبرانی و صحیح ابن حبان
علی بن بلبان بن عبداللہ فارسی: ابو الحسن کنیت اور علاء الدین لقب تھا۔ اصول و فروع میں بڑے متجر،عدیم النظیر،فقید المثیل،فقیہ،نحوی،محدث،حسن الذاکرہ تھے،اصول و فقہ کوعلاء قونوی اور شمس الدین ابی العباس احمد سروجی اور صدر الامین محمد بن عبدا خلاطی سے اخذ کیا اور حدیث کو دمیاطی و محمد بن علی بن صاعد اور ابن عسا کرو غیر ہم سے سنا اور نحوابی حیان سے پرھی یہاں تک کہ اصول و مذہب میں مقدم اور نحو میں متقن ہوئے۔کتاب صحیح ابنِ حبان اور کتاب معجم الطبرانی کو ابواب پر مرتب کیا،جامع کبیر کی شرح تصنیف کی اور خلاطی کی تلخیص جامع کبیر کی بھی تحفۃ الحریص نام ایک بڑی شرح تصنیف کی اور رسول اللہﷺکی سیرت لطیفہ اور ایک کتاب جامع مسائل مناسک میں تالیف کی۔آپ ۶۷۵ھ میں پیدا ہوئے اور ۷؍ماہِ شوال ۷۳۹ھ کو قاہرہ میں فوت ہوئے۔’’مرآت زمان‘‘ تاریخ وفات ہے۔
حدائق الحنفیہ