حضرت ابو الحسن داہری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
الحاج عارف باللہ صوفیِ باصفا ، عالمِ باعمل ، متکلمِ بے بدل ، محدثِ زمانہ ابو الحسن داہری نقشبندی بارھویں صدی ہجری میں نواب شاہ سندھ کے رہنے والے تھے، ظاہری علوم سے فراغت کے بعد شیخ عبدالرّسو ۔۔۔۔
حضرت ابو الحسن داہری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
الحاج عارف باللہ صوفیِ باصفا ، عالمِ باعمل ، متکلمِ بے بدل ، محدثِ زمانہ ابو الحسن داہری نقشبندی بارھویں صدی ہجری میں نواب شاہ سندھ کے رہنے والے تھے، ظاہری علوم سے فراغت کے بعد شیخ عبدالرّسول صدّیقی نقشبندی کے دستِ حق پرست پر بیعت کی، متعدد کتابوں کے مصنّف ہیں، ان میں:
’’یَنَابِیْعُ الْحَیَاۃِ الْاَبَدِیَّۃ فِیْ طُرُقِ اَصْلَابِ النَّقْشْبَنْدِیَّۃ‘‘
مشہور و معروف ہے، اس میں حدیث، فقہ، تصوّف اور علمِ اَخلاق کے بہترین مضامین شامل ہیں۔
(تذکرۂ مشاہیرِ سندھ، ص ۱۲۴)
(تذکرہِ اولیاءِ سندھ)