حضرت ابوالحسنین باروسی علیہ الرحمۃ
آپکا نام اسلم بن الحسین باروسی ہے اور کنیت ابو عمر ان ۔شیخ ابو عبد الرحمن نے انکا صوفیہ کی تاریخ میں ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ نیشاپور کے پرانے مشائخ صوفیہ میں سے ہیں ۔حمدون قصار کے اساتذہ میں سے ہیں اور انکی ۔۔۔۔
حضرت ابوالحسنین باروسی علیہ الرحمۃ
آپکا نام اسلم بن الحسین باروسی ہے اور کنیت ابو عمر ان ۔شیخ ابو عبد الرحمن نے انکا صوفیہ کی تاریخ میں ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ نیشاپور کے پرانے مشائخ صوفیہ میں سے ہیں ۔حمدون قصار کے اساتذہ میں سے ہیں اور انکی دعا مقبول تھی۔ انہوں نے کہا ہے"لا یظہر علی احد من نور الایمان الاتباع السنۃ ومجانیۃ البدعۃ وکل موضع تری فیہ اجتہادا ظاہر ا بلا نور فاعلم ان ثمہ بدعہ خفیفہ"یعنی کسی شخص پر سوائے اتباع سنت اور بدعت سے بچنے کے کچھ بھی نور ایمان ظاہر نہیں ہوتا اور جہاں تو ظاہری کوششیں و ریاضت بلا نور دیکھے تو یقینًا سمجھ لے کہ وہاں کوئی پوشیدہ بدعت ہے۔ابو عبداللہ کہرام نے کہا ہے کہ اگر وہ رغبت جو ان کی باطنی حالت میں ہے انکی ظاہری حالت میں ہوتی اور وہ زہد کہ انکے ظاہر میں ہے ،انکے باطن میں بھی ہوتا تو یہ مردان خدا تھے ۔میں انکی نمازیں روزےتو بہت دیکھتاہوں مگر ان میں نور ایمان کچھ بھی نہیں اورکہا کہ باطنی تاریکی کی وجہ سے ظاہری تاریکی ہوا کرتی ہے ۔(نوٹ: میرے نسخہ میں نام ابو الحسن لکھا ہوا ہے۔ نامی)
(نفحاتُ الاُنس)