حضرت احمد بغدادی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
احمد بغدادی صاحبِ معرفت بزرگ تھے۔ حضرت غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے حکم کی تعمیل میں سرزمینِ سندھ کی طرف تشریف لائے۔ آپ کے ہم راہ چالیس خدّام تھے، جن میں ہر ایک صاحبِ حال و باکمال ت ۔۔۔۔
حضرت احمد بغدادی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
احمد بغدادی صاحبِ معرفت بزرگ تھے۔ حضرت غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے حکم کی تعمیل میں سرزمینِ سندھ کی طرف تشریف لائے۔ آپ کے ہم راہ چالیس خدّام تھے، جن میں ہر ایک صاحبِ حال و باکمال تھا، چلتے وقت بغداد کے دجلہ سے پانی کا ایک کوزہ بھرا تھا اس کو آپ نے اور آپ کے تمام رفقا نے تمام سفر میں پینے اور کھانے نیز دیگر ضروریات میں صرف کیا پھر بھی کوزے کا پانی ختم نہ ہوا، بلا شبہ یہ آپ کی کرامت تھی، آپ کا مزار مکلی پر ہے، ساتھ آپ کے بھائی محمد کابھی مزار ہے، جو بغداد سے آپ کے ہم راہ آئے تھے۔
(تحفۃ الطاہرین، ص ۴۳)
(تذکرہِ اولیاءِ سندھ)