حضرت احمد بن عبداللہ دیبلی سندھی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
ابو العباس شیخ احمد بن عبداللہ بن سعید دیبلی جلیل القدر سندھی عالم و عارف تھے۔ آپ نے علومِ اسلامیّہ کی اشاعت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حصولِ علم کے لیے مکۂ مکرمہ، بغداد، بصرہ، بی ۔۔۔۔
حضرت احمد بن عبداللہ دیبلی سندھی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
ابو العباس شیخ احمد بن عبداللہ بن سعید دیبلی جلیل القدر سندھی عالم و عارف تھے۔ آپ نے علومِ اسلامیّہ کی اشاعت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حصولِ علم کے لیے مکۂ مکرمہ، بغداد، بصرہ، بیروت، دمشق، نیشا پور کا سفر اختیار کیا۔ مختلف فقہا اور محدثین کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیا۔ بلند پایہ محدثین آپ کے شاگرد تھے۔ آپ کے مزاج پر فقر اس قدر غالب تھا کہ صوف کا لباس پہنتے۔ عاجزی اور انکساری کا پیکر تھے۔ جوتے میسّر نہ ہوتے تو ننگے پیر ہی چلتے۔ ۳۴۳ھ میں نیشاپور میں آپ کا وصال ہوا۔ آپ حیرہ کے قبرستان میں مدفون ہیں۔
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )