حضرت احمد بن عاصم انطاکی علیہ الرحمۃ
آپ پہلے لوگوں میں ہیں آپکی کنیت ابو علی ہے بعض نے ابو عبداللہ کہا ہےاور یہ زیادہ صحیح ہے۔بشر حافی سری سقطی حارث محاسی کے ہمعصروں میں سے ہیں کہتے ہیں کہ فضیل عیاض کو دیکھا ہے ۔احمد ابی الحواری کے اساتذہ میں ہی ۔۔۔۔
حضرت احمد بن عاصم انطاکی علیہ الرحمۃ
آپ پہلے لوگوں میں ہیں آپکی کنیت ابو علی ہے بعض نے ابو عبداللہ کہا ہےاور یہ زیادہ صحیح ہے۔بشر حافی سری سقطی حارث محاسی کے ہمعصروں میں سے ہیں کہتے ہیں کہ فضیل عیاض کو دیکھا ہے ۔احمد ابی الحواری کے اساتذہ میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر عمل کا امام علم ہے اور ہرعلم کا امام عنایت ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے"انما اموالکم واولادکم فتنۃ و نحن نسترید من الفتنۃ"بیشک تمہارا مال اور تمہاری اولاد فتنہ ہے اور ہم ہیں کہ فتنہ کو زیادہ چاہتے ہیں اور یہ بھی کہا ہے کہ "واقفنا الصالحین فی اعمال الجوارح و خالغناہم فی الھم"یعنی ہم نے نیک بختوں سے انکے اعضاء کے عملوں سے موافقت کی ہے اور انکے پختہ ارادوں اور ہمتوں سے مخالفت کی ہے اور یہ بھی کہا ہے "البصر من اول الرضاء"یعنی صبر رضا کا اول مرتبہ ہے ان سے اخلاصکی بابت پوچھا گیا کہ کہ جس وقتتو اچھا عمل کرے اورنہ چاہے کہ لوگ تجھ کو اس سے یاد کریں اور اسکی وجہ سے تجھے بزرگ سمجھیں اور اسکا ثواب خدا کےسوا کسی اور سے نہ مانگے اس کو اخلاص کہتے ہیں اور یہ بھی کہا ہے "اعمل علی ان لیس فی الارض احد غیرک ولا فی السماء غیرہ"یعنی عمل ایسا کر کہ زمین میں تیرے سوا کوئی نہیں ہے اور عالم میں خدا کے سوااور کوئی نہیں۔
(نفحاتُ الاُنس)