حضرت احمد کتابی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
میاں احمد کتابی رَحِمَہُ اللہ کے والد محمد اکرم گجرات سے نقلِ مکانی کر کے ٹھٹھہ میں آباد ہوگئے تھے، علم و عمل کے اعتبار سے ان کو پورے ٹھٹھہ میں شہرت حاصل تھی ان کے دو صاحبزادے تھے:
ایک کا ن ۔۔۔۔

ایک کا نام میاں عباس تھا اور دوسرے کا میاں احمد
’’ کتابی‘‘ کا لقب ان کو بارگاہِ نبوّت سے عطا ہوا تھا، ٹھٹھہ کے مشہور عالم مخدوم عنایت اللہ بھی ان کے شاگرد تھے۔ میاں احمد کتابی بڑے صاحبِ علم و فضیلت و کشف و کرامت تھے، آپ کا مزار مکلی پر شیخ جید کے مزار کے شمال میں واقع ہے۔
(تحفۃالکرام، ج۳، ص ۲۲۴؛ تحفۃالطاہرین، ص۳۶)
(تذکرہِ اولیاءِ سندھ)