حضرت احمد صاحب، مولانا بھر چونڈوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
مولانا احمدبن مولانا عبدالغفار بھرچونڈوی مستجاب الدعوات ولی تھے، بلا امتیازِ ملّت و مذہب لوگ آپ کے معتقد ہیں، حلقۂ معتقدین بہت وسیع ہے، جب بازار سے گزرتے تو ہندو اپنے ترازو بھول ۔۔۔۔
حضرت احمد صاحب، مولانا بھر چونڈوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
مولانا احمدبن مولانا عبدالغفار بھرچونڈوی مستجاب الدعوات ولی تھے، بلا امتیازِ ملّت و مذہب لوگ آپ کے معتقد ہیں، حلقۂ معتقدین بہت وسیع ہے، جب بازار سے گزرتے تو ہندو اپنے ترازو بھول کر آپ کے پیچھے چل پڑتے۔ جب حضرت حافظ محمد عبداللہ بھرچونڈوی کا وصال ہوا تو حضرت عبدالرحمٰن بھرچونڈوی کی رسمِ دستار بندی آپ نے فرمائی، آپ سندھی کے بہترین شاعر تھے ،آپ نے مشکوٰۃ شریف کا سندھی ترجمہ کیا ہے اور بعض دوسرےعلمی رسائل بھی تصنیف کیے ہیں۔ سندھی زبان میں آپ صاحبِ دیوان تھے ، تاریخ ِ وفات اور مقامِ دفن معلوم نہ ہوسکا۔
(عبدالرحمٰن، ص ۱، ۲۱، ۲۱۲)
(تذکرہِ اولیاءِ سندھ)