حضرت احمد شاہ مشہدی قادری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
ف۔۔۔۔۔۔۔۔ ۱۳۲۹ھ
آپ ایران کے ایک شہر مشہدِ مقدس سے پاکستان تشریف لائے، سلسلۂ قادریّہ بانوا کے عظیم بزرگ تھے۔ آپ کا اسمِ گرامی حضرت سیّد احمد شاہ مشہدی قادری تھا۔ آپ کے والدِ ماجد کا نام حضرت سیّد نور شاہ مشہدی علیہ الرحمۃ تھا، آپ اہلِ بصیرت بزرگوں ۔۔۔۔
حضرت احمد شاہ مشہدی قادری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
ف۔۔۔۔۔۔۔۔ ۱۳۲۹ھ
آپ ایران کے ایک شہر مشہدِ مقدس سے پاکستان تشریف لائے، سلسلۂ قادریّہ بانوا کے عظیم بزرگ تھے۔ آپ کا اسمِ گرامی حضرت سیّد احمد شاہ مشہدی قادری تھا۔ آپ کے والدِ ماجد کا نام حضرت سیّد نور شاہ مشہدی علیہ الرحمۃ تھا، آپ اہلِ بصیرت بزرگوں میں سے ہیں۔ کئی کرامات آپ کی ذاتِ گرامی سے ظاہر ہوئی ہیں۔
آپ نے ۲۸؍ ذی القعدہ ۱۳۲۹ھ بروزِ یکشنبہ(اتوار) وصال فرمایا۔ آپ کے مزار پرجو کتبہ لگاہوا ہے اس پر یہ قطعۂتاریخ ِوفات کندہ ہے:
ہست تاریخِ وصالِ آں جناب
سرگروہِ اولیاء مجذوب حال
آپ کا مزار مسجدِ خضرا (ہری ) کے احاطہ نانک واڑہ کراچی میں زیارت گاہِ عام و خاص ہے۔
(دربار حاضری کے موقع پر معلومات حاصل ہوئیں)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )