حضرت عالم شاہ بخاری علیہ الرحمۃ
حضرت عالم سید عالم شاہ بخاری علیہ الرحمۃ کا شمار قدیم اولیاء میں ہوتا ہے، بڑے فیاض، صاحب تصرف اور ولی کامل ہیں آپ کے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ بعد زمانہ کی وجہ سے آپ کے مزار کے آثار باقی نہی ۔۔۔۔
حضرت عالم شاہ بخاری علیہ الرحمۃ
حضرت عالم سید عالم شاہ بخاری علیہ الرحمۃ کا شمار قدیم اولیاء میں ہوتا ہے، بڑے فیاض، صاحب تصرف اور ولی کامل ہیں آپ کے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ بعد زمانہ کی وجہ سے آپ کے مزار کے آثار باقی نہیں رہے تھے کسی کو خواب میں ارشاد فرمایا کہ میری قبر کو ظاہر کرو چناں چہ آپ کی قبر مبارک کو ظاہر کیا گیا اور آپ کے کسی عقیدت مند نے شاندار گنبد آپ پر بنوادیا ہے۔ بڑے بڑے صالحین آپ کی زیارت کو آتے رہے ہیں، اور اب بھی آتے ہیں جس سے آپ کی جلالت شان کا پتہ چلتا ہے، حضرت بابا قاتل شاہ، عبدالرحمٰن شاہ شہید اور اسماعیل شاہ مجذوب جیسی شخصیات کی وصایا تھیں کہ انہیں اللہ تعالیٰ کے اس محبوب ولی کے جوار میں دفن کیا جائے۔
مزید حضرت کے حالات معلوم نہ ہوسکے۔ آپ کا مزار محکمہ اوقاف حکومت سندھ کی تحویل میں ہے اور جامع کلاتھ مارکیٹ بندر روڈ کراچی میں مرجع خلائق ہے، ہر سال ربیع الثانی کے مہینہ میں شاندار عرس ہوتا ہے۔
(عبدالرحمٰن ص ۲۱۱)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )