حضرت علی مردان حاجی جیلانی علیہ الرحمۃ
ف ۱۳۹۹ھ / ۱۹۷۹ء
حضرت سید علی شاہ جیلانی بن حضرت نور علی شاہ حضرت سخی بچل شاہ بن شجاعی محمد شاہ بن حضرت بچل شاہ (اول) بن حضرت علی اکبر شاہ جیلانی بن حضرت فتح محمد شاہ قادری قدس اللہ اسرارھم حضرت موصوف عابد ، زاہد اور بڑے ہی جلال وال ۔۔۔۔
حضرت علی مردان حاجی جیلانی علیہ الرحمۃ
ف ۱۳۹۹ھ / ۱۹۷۹ء
حضرت سید علی شاہ جیلانی بن حضرت نور علی شاہ حضرت سخی بچل شاہ بن شجاعی محمد شاہ بن حضرت بچل شاہ (اول) بن حضرت علی اکبر شاہ جیلانی بن حضرت فتح محمد شاہ قادری قدس اللہ اسرارھم حضرت موصوف عابد ، زاہد اور بڑے ہی جلال والے درویش تھے۔ شریعت کے خلاف کوئی بھی کام دیکھنا گوارا نہیں کرتے تھے۔ لوگوں کو زبردستی پکڑ کر مسجد میں لے اتے اور نماز پڑھواتے اور ہمیشہ گرجتی آواز میں بات فرماتے تھے اور غیر متثرع لوگ آپ کی آواز کو سن کر ہی دور سے بھاگ جایا کرتے تھے جمعہ و عیدین میں سندھی زبان میں ایسا شاندار خطبہ پڑھتے تھے کہ آپ کے رشیدائی دور دراز سے سننے کو آتے تھے۔ آپ کو کوئی اولاد نہیں ہوئی۲۱ /ذوالحجہ/ ۱۳۹۹ھ بروز منگل ۱۲ /نومبر /۱۹۷۹ء ،۶۵ سال کی عمر میں وفات فرمائی حضرت دریا کے پیر کے صحن میں نورائی شریف میں آپ کا مزار زیارت خاص وعام ہے۔
(ذاتی معلومات ہے)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )