علامہ مولانا حافظ شیر محمد صاحب زید مجدہ (شاہوالہ)
ولادت:
فاضل
موصوف موضع شاہوالہ میں 1956ء میں پیداہوئے ۔ آپ کے والد کا اسم گرامی احمد یار ہے
آپ کے والد گرامی اپنے علاقہ کے بہت معزز انسان ہیں ۔
عصری تعلیم کا تعارفی پہلو:
آپ کے وا ۔۔۔۔
علامہ مولانا حافظ شیر محمد صاحب زید مجدہ (شاہوالہ)
ولادت:
فاضل
موصوف موضع شاہوالہ میں 1956ء میں پیداہوئے ۔ آپ کے والد کا اسم گرامی احمد یار ہے
آپ کے والد گرامی اپنے علاقہ کے بہت معزز انسان ہیں ۔
عصری تعلیم کا تعارفی پہلو:
آپ کے والد گرامی کو
ابتداء سے ہی اسلام سےمحبت تھی اس لیے اپنے بیٹے کو علوم اسلامیہ کے لیے رغبت
دلائی ۔ علامہ موصوف کا قرآن حکیم حفظ کرنے کے بعد علوم اسلامیہ پڑھنے کا عزم مصمم
ہوگیا تو اسی جذبہ کے پیش نظر عالم اسلام کی دینی اور معیاری درسگاہ علمی جامعہ مظہریہ
امدادیہ بندیال شریف میں داخلہ لےلیا۔ جامعہ بندیال میں عصر حاضر کے جلیل القدر
فاضل عرب وعجم الاستاذ المطلق حضرت علامہ عطامحمد بندیالوی گولڑوی رحمۃ اللہ علیہ
اور علامہ پیرمحمد عبدالحق صاحب زید مجدہ ناظم اعلی جامعہ مظہریہ امدادیہ بندیال جیسے
قابل رشک اساتذہ سے شرف تلمذ حاصل کیا اور تقریبا دس بارہ سال تعلیم حاصل کی فاضل
موصوف فطرتا محنتی انسان ہیں۔ بے مقصد گفتگو سےا جتناب کرنے کے عادی ہوچکے ہیں ۔
اپنی زندگی کودین متین کے لیے وقف کردیا ہے۔ اسی جذبہ کے پیش نظر فاضل موصوف جامعہ
جیلانیہ رضویہ مانہ والہ فیصل آباد میں تدریسی خدمات میں محود مشتغرق ہیں۔ اللہ تعالی آپ کے افکار وانظار میں
مزید برکت فرمائے اور تا یوم ساعت گلستان بندیال کی آبیاری کرتے رہیں۔
بیعت :
فاضل جلیل کا سلسلہ طریقت آستانہ عالیہ بھور شریف سے منسلک
ہے۔