علامہ
مفتی حافظ بخش (مفتی بدایوں)
پیدائش :
آنولہ ضلع بریلی وطن، وہیں ۱۲۶۵ھ میں ولادت ہوئی۔
تعلیم :
اپنے نانا قاری امام بخش سے حفظ قرآن پاک کیا،اور ابتدائی
درسیات پڑھی۔
1284ھ میں
مدرسہ قادریہ میں داخل ہوکر حضڑت ۔۔۔۔
- علامہ
مفتی حافظ بخش (مفتی بدایوں)
پیدائش :
آنولہ ضلع بریلی وطن، وہیں ۱۲۶۵ھ میں ولادت ہوئی۔
تعلیم :
اپنے نانا قاری امام بخش سے حفظ قرآن پاک کیا،اور ابتدائی
درسیات پڑھی۔
1284ھ میں
مدرسہ قادریہ میں داخل ہوکر حضڑت سیف اللہ المسلول معین الحق شاہ فضل رسول بد
ایونی، حضرت تاج الفحول محب رسول مولانا شاہ عبد القادر بد ایونی،حضرت استاذ
الاساتذہ مولانا شاہ نور احمد قدس اللہ سے حاصل کی ۔ دو مرتبہ حج وزیارت سے مشرف
ہوئے۔
سند فراغت:
1295ھ میں سند فراغ پائی،بعد کچھ دنوں مدرسہ قادریہ میں درس دیا۔پھر مدرسہ محمدیہ چودھری گنج
سے متعلق ہوگئے۔
پوری زندگی علم دین کی اشاعت اور مذہب اہل سُنّت کی تبلیغ
میں گذری،جزیاتِ فقہ بکثرت یاد تھے۔بد ایوں کے مفتی تھے۔حضرت تاج الفحول کے ارشد
تلامذہ میں شمار تھا۔
وصال پر
ملال:
3جمادی الاخریٰ 1339ھ مطابق 11 فروری 1922 بوقت
گیارہ بجے دن انتقال ہوا۔مدفن درگاہ قادری میں ہے،
اولاد :
مولانا
قدیر بخش مفتی جے پور نامور عالم وفاضل آپ کے بڑے صاحبزادے تھے۔ المتوفی ۱۳۷۶ھ
مولوی
عبد الغفور صاحب آنولوی مرحوم نے یہ تاریخ کہی ۔۔۔
متبع
عرفاں، معدنِ ایمان،عالم وفاضل نیک خصال سالِ فنا ‘‘تاریخ شہادت’’ گفت بصد اندو،
وملال
(تذکرہ علمائے ہند)